اسلام آباد : نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف پاناما کیس کے فیصلے کے موقع پر ملک بھر میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے ۔ عمران خان اور ان کے ساتھیوں نے تین دن کے لئے اسلام آباد میں قیام کا اعلان کیا ہے جب کہ نواز شریف کے حامی بھی ملک بھر میں کسی بھی فیصلے کی مزاحمت کے لئے تیار ہیں ۔ اسلام آباد میں سپریم کورٹ کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔ حکمران جماعت کے ارکان فیصلے سے پہلے سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔ اس بات پر بھی غور کیا جا رہا ہے کہ نواز شریف خاندان کے خلاف فیصلہ آنے کی صورت میں مسلم لیگ کی جانب سے عبوری سیٹ اپ میں کون آئے گا ۔
فیس بک کمینٹ