اہم خبریں

ڈان لیکس : فوج نے ذمہ دار افراد کے خلاف وزیر اعظم کی کارروائی مسترد کر دی

اسلام آباد : ڈان لیکس کے معاملے پر حکومت اور فوج میں اختافات سامنے آ گئے ہیں ۔ ہفتہ کے روز وزیر اعظم نواز شریف نے انکوائری رپورٹ کی روشنی میں‌ اپنے معاون خصوصی طارق فاطمی کو عہدے سے فارغ کیا تاہم فوج نے وزیر اعظم کی اس کارروائی کو مسترد کر دیا۔  پہلے یہ خبر سامنے آئی کہ وزیراعظم نواز شریف نے ڈان لیکس سے متعلق انکوائری کمیٹی کی سفارشات منظور کرتے ہوئے خارجہ امور سے متعلق معاون خصوصی طارق فاطمی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے ۔ وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی کے 18 ویں پیرے کی منظوری دی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ وزارت اطلاعات و نشریات کے پرنسپل انفارمیشن آفیسر راؤ تحسین کے خلاف 1973 کے آئین کے ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن (ای اینڈ ڈی) رولز کے تحت کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ ظفر عباس اور سرل المائڈہ کا معاملہ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کے سپرد کر دیا جائے جبکہ اے پی این ایس سے کہا جائے گا کہ وہ پرنٹ میڈیا کے حوالے سے ضابطہ اخلاق تشکیل دے۔وزیر اعظم کے احکامات کے چند منٹ بعد پاک فوج کے ترجمان ڈّائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ جاری کیا کہ وزیر اّعظم کی طرف سے ’ڈان کی خبر کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن نامکمل اور انکوائری بورڈ کی سفارشات سے مطابقت نہیں رکھتا، نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہیں‘۔

فیس بک کمینٹ

متعلقہ تحریریں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker