لندن : مانچسٹر میں کنسرٹ کے دوران خودکش حملے میں مرنے والوں کی تعداد 22 ہو گئی ، 59 زخمی ہیں ۔
ٓمانچسٹر ایرینا میں دھماکے کے بعد بھگدڑ مچ گئی اور لوگ جان بچا کر ہال سے باہر بھاگ نکلے۔ برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ مانچسٹر میں امریکی گلوکارہ کے کنسرٹ کے موقع پر ہونے والا دھماکے کے دوران مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ یہ دھماکہ پیر کی شب مقامی وقت کے مطابق دس بج کر 35 منٹ پر اس وقت ہوا جب مانچیسٹر ارینا میں گلوکارہ آریانا گرینڈے کا کنسرٹ ختم ہی ہوا تھا۔دھماکہ ہال کے بیرونی علاقے میں ہوا جہاں باہر نکلنے والے افراد کا ہجوم موجود تھا۔
فیس بک کمینٹ