ًمدینہ منورہ : سعودی عرب میں مدینہ منورہ کے قریب ٹریفک کے المناک حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 81 زخمی ہو گئے ۔ حادثہ جمعہ کی شب مدینہ قسیم روڈ پر پیش آیا ۔ حادثے کے نتیجے میں 5 بسیں ایک دوسرے سے بری طرح ٹکرا گئیں ۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں کا تعلق بنگلہ دیش اور بھارت سے ہے ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق بسوں میں سوار مسافروں کی تعداد 200 تھی ۔ زخمیوں میں سے 16 کی
حالت تشویش ناک بیان کی جاتی ہے ۔
فیس بک کمینٹ