اسلام آباد : پاناما پیپز کیس میں وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے اثاثوں کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے حکم پر بنائی گئی جوائنٹ انویسٹی گیش ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہونے کیلئے وزیراعظم کے بیٹے حسین نواز فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی پہنچے۔ حسین نواز کی آمد کے بعد پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی کا اجلاس فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ہوا، جو تقریباََ دو گھنٹے سے زائد جاری رہا۔ حسین نواز اپنے وکیل کے ہمراہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے بیان ریکارڈ کرانے کیلئے پیش ہوئے تھے، تحقیقاتی ٹیم کو بیان ریکارڈ کرانے کے بعد سکیورٹی کے پیش نظر حسین نواز جوڈیشل اکیڈمی کے عقبی دروازے سے میڈیا کے نمائندوں سے بات کیے بغیر روانہ ہوگئے۔
فیس بک کمینٹ