لندن : ایک طرف انگلینڈ میں کرکٹ کی چمپینز ٹرافی کے مقابلے زور و شور سے جاری ہیں تو دوسری طرف 15 جون کو لندن ہی میں عالمی ہاکی لیگ کا میلہ سج رہا ہے۔عالمی ھاکی لیگ کے مقابلے15 جون سے لندن میں شروع ہو رہے ہیں پاکستان کی ہاکی ٹیم پہلے ہی ان مقابلوں میں شرکت کے لئے لندن پہنچ چکی ہے۔ پاکستان اپنا پہلا میچ جمعرات کے روز ہالینڈ کے حلاف پاکستانی وقت کے مطابق دن کے 12 بجے کھیل رھا ھے۔ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کو پول بی میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کے علاوہ پول بی میں بھارت، ہالینڈ، سکاٹ لینڈ اور کینڈا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے اور پاکستان ہاکی کی تاریخ شاندار کارناموں سے عبارت ہے۔مگر گزشتہ تین عشروں سے پاکستان میں ہاکی کا کھیل رو بہ زوال ہے۔ اس لئے اب شائقین صرف پاکستان اور بھارت کے میچوں میں ہی دلچسپی لیتے ہیں۔عالمی ہاکی لیگ میں بھی پاکستان اور بھارت کا میچ کھیل کے مداحوں کے لئے توجہ کا مرکز رہے گا دونوں روایتی خریف 18 جون کو مد مقابل ہونگے۔ پاکستان کی ٹیم کی قیادت 30 سالہ عبدل حسیم خان کر رہے ہیں۔
فیس بک کمینٹ