بہاول پور : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد شائع کرنے کے مبینہ ملزم کو سزائے موت سنا دی۔ حکومتی وکیل کے مطابق اے ٹی سی کےجج شبیر احمد نے 30 سالہ شخص کو سزائے موت سنا دی ۔ کاؤنٹرٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ملزم کو گزشتہ سال بہاولپور سے گرفتار کیا تھا اور ملتان پولیس اسٹیشن میں اس کے خلاف مقدمہ درج کردیا تھا۔ ملزم تیمور رضا نےمبینہ طور پر فیس بک پر ناموس رسالت، صحابہ کرام اور ازواج مطہرات کے حوالے سے توہین آمیز مواد شائع کیا تھا۔ خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر گستاخی پر پہلی مرتبہ سزائے موت جیسی سنگین سزا سنائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں توہین مذہب کے معاملے پر کئی افراد کو قتل بھی کیا جا چکا ہے۔
فیس بک کمینٹ