لاہور : بلاول ہائوس لاہور میں بلاول سے ملنے کے لئے سٹیج پر جانے والے پارٹی کارکن کو مبینہ طور پر بلاول زرداری کے گارڈز نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔ اسے سٹیج پر مکمل طور پر برہنہ کر دیا گیا ۔ قمر الزمان کائرہ سمیت پوری پارٹی قیادت اس موقع تماشائی بنی رہی ۔ کارکن چیخ و پکار کرتا رہا مگر کسی میں جرات نہ ہوئی کہ وہ گارڈز کو تشدد سے روکتا ۔ جب کارکن نڈھال ہو گیا تو پارٹی کے کچھ کارکنوں نے اس پر چادر ڈالنے کی کوشش کی اور پھر قمرالزمان کائرہ نے آ کر اسے گلے لگایا ۔ تمام میڈیا اس موقع پر موجود تھا لیکن یہ خبر میڈیا کے لئے غیر اہم تھی ۔ تاہم بعد ازاں کچھ چینلز نے یہ خبر ضرور دی کہ افطار پارٹی کے بعد بلاول زرداری نے اس کارکن سے علیحدگی میں ملاقات کی اور اس کا حوسلہ بڑھایا ۔ مار کھانے والا کارکن اس کے بعد خوشی خوشی گھر روانہ ہو گیا ۔ پیپلز پارٹی کے ترجمان نے بعد ازاں اس بات کی تردید کی کہ کارکن کو بلاول کے گارڈز نے تشدد کا نشانہ بنایا ۔ ترجمان کے مطابق یہ کارکنوں کا باہمی تنازع تھا جس کی وجہ سے یہ نا خوش گوار واقعہ پیش آیا ۔ اس واقعے کی ویڈیو ۱۳ جون سے یو ٹیوب پر موجود ہے ۔
فیس بک کمینٹ