اسلام آباد : اسلامی اتحاد فوج کے سربراہ اور سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف جمعہ کی شام سعودی عرب سے اچانک اسلام آباد پہنچ گئے ۔ راحیل کی اچانک پاکستان آمد کو موجودہ سیاسی صورت حال میں بہت اہمیت دی جا رہی ہے ۔ سابق آرمی چیف خصوصی طیارے پر اسلام آباد آئے ہیں ، ان کے ساتھ سعودی وفد بھی آیا ہے ۔ یہ دورہ عین اس موقع پر کیا گیا جب یہ اطلاعات گردش میں تھیں کہ نواز شریف پر استعفے کے لئے دباؤ ہے اور 10 جولائی کو پانامہ کیس کے حوالے سے جے آئی ٹی کی رپورٹ بھی سپریم کورٹ میں پیش ہونی ہے ۔ اپنی آمد کے بعد راحیل شریف نے اسلام آباد میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور وہ آج رات ہی واپس روانہ ہو جائیں گے ۔ ان کے دورے کو خصوصی مشن قرار دیا جا رہا ہے ۔
فیس بک کمینٹ