لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کی "ملتان سلطانز” کے کپتان، نائب کپتان اور ہیڈ کوچ کی تقرری کیلئے منصوبہ بندی شروع ہو گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ملتان سلطانز کی قیادت محمد حفیظ کریں گے۔ یاد رہے کہ محمد حفیظ نے پی ایس ایل کے دونوں ایڈیشنز میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی تھی جبکہ مہیلا جے وردنے ٹورنامنٹ کے پہلے اور دوسرے سیزن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے رہے۔ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں چھٹی ٹیم کیلئے فیصل آباد، فاٹا ،حیدرآباد ،ڈیرہ مراد جمالی اور ملتان کے نام شامل تھے تاہم ملتان کا نام فائنل ہوا اور اس کے آفیشل لوگو کی لانچنگ تقریب پر اسے "ملتان سلطانز” کا نام دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی چھٹی فرنچائز کیلئے ہر ٹیم ،ہر کیٹگری سے ایک، ایک کھلاڑی لیا جائے گا اور قوی امکان ہے کہ قیادت کیلئے پشاور زلمی سے محمد حفیظ کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ جبکہ سابق سری لنکن بیٹسمین مہیلا جے وردنے اُن کے نائب ہوں گے۔ٹیم کی کوچنگ کیلئے آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک مضبوط امیدوار ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملات ابھی مشاورت طلب ہیں لیکن امید ہے کہ ان تینوں کھلاڑیوں کو ہی اہم عہدے دئیے جائیں گے ۔
فیس بک کمینٹ