میلبورن : میلبورن ٹیسٹ میںبیٹنگ لائن کی ناکامی کے بعد پاکستان ٹیسٹ میچ اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز ہار گیا ۔ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ میں بہت مایوس ہوں اور اب وقت آ گیا ہے کہ مجھے فیصلہ کر لینا چاہیئے کہ مجھے ٹیم میں رہنا ہے یا نہیں۔ میلبورن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز پاکستان کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف 163 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور اس طرح اسے اننگز اور 18 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا
فیس بک کمینٹ