اسلام آباد: سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے خلاف پاناما لیکس کیس کا فیصلہ سنا دیا اور وزیر اعظم نواز شریف کا نا اہل قرار دے دیا گیا ہے ۔ عدالت نے وزیر اعظم اور ان کے بچوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا بھی حکم دیا
۔ ملکی تاریخ کے اس سب سے بڑے کیس کا حتمی فیصلہ عدالت عظمیٰ کے کمرہ نمبر 1 میں جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس شیخ عظمت سعید، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس گلزار احمد پر مشتمل سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے سنایا۔ فیصلہ سنانے سے قبل ججز نے اپنے چیمبر میں مشاورت کی۔
۔
فیس بک کمینٹ