اقوام متحدہ : چین نے کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود انور پر پابندی کا راستہ روکتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارتی درخواست کو ویٹو کر دیا ہے ۔ مسعود اظہر کا نام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کی بھارتی درخواست کو ویٹو کئے جانے کا بھارت کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے ۔بھارت کی جانب سے جیش محمد اور مسعود اظہر پر جنوری مں پٹھان کوٹ ایئربیس حملے سمیت کئی حملوں کا ماسٹرمائنڈ ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ پندرہ ممالک پر مشتمل اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل جیش محمد کو پہلے ہی بلیک لسٹ کرچکی ہے، لیکن مسعود اظہر کا نام اس فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔
فیس بک کمینٹ