جہان نسواں / فنون لطیفہلکھاری
بصارت سے محروم پروفیسر شاہدہ رسول ڈاکٹر ہو گئیں

ملتان : بصارت سے محروم اردو کی پروفیسر شاہدہ رسول نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کر لی ہے ۔ ڈاکٹر شاہدہ رسول عزم و ہمت کی مثال ہیں ۔ انہوں نے بصارت سے محرومی کو اپنے تعلیمی کیرئیر میں آڑے نہیں آنے دیا ۔ شاہدہ رسول نے زکریا یونیورسٹی سے ایم اے اردو میں گولڈ میڈل حاصل کیا ۔ ایم اے میں انہوں نے محترم رضا علی عابدی کے فن پر تحقیقی مقالہ لکھا تھا اس موقع پر ان کی رضا علی عابدی سے ملاقات بھی ہوئی تھی ۔رضا علی عابدی نے شاہدہ رسول کی کامیابی پر انہیں مبارک باد دیتے ہوئے اسے نئے سال کی پہلی اچھی خبر قرار دیا ہے ۔
فیس بک کمینٹ