اہم خبریں
چین میں مسلمانوں پر زندگی تنگ : بڑے پیمانے پر انخلا ء شروع

بیجنگ : ایک برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق حالیہ ہفتوں میں چین سے مسلمانوں کے انخلاء میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ چین کے صوبہ سنکیا نگ میں نسل کشی کے خوف سے مسلمانوں کی بڑی تعداد ملائیشیا میں ہجرت پر مجبور ہو رہی ہے ۔ چینی با شندے غیر قانونی طور پر تھائی لینڈ میں داخل ہوتے ہیں ۔ اگرچہ تھائی لینڈ کی حکومت چین سے غیر قانونی طور پر ہجرت کرنے والے مسلمانوں کو دوبارہ چینی حکومت کے حوالے کر دیتی ہے مگر اس کے باوجود چین سے بھاگ کر آنے والے مسلمانوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔ تھائی لینڈ کے حکام کے مطابق گزشتہ ہفتے پچیس افراد تھائی لینڈ کی جیل توڑ کر ملائیشیا کی جانب فرار ہو گئے۔ چین میں مسلمانوں پر مذ ہبی پابندیاں عائد ہیں۔ اور چین کی حکومت نے صوبہ سنک یانگ میں مسلمان علیحدگی پسندوں کے خلاف ایک آپریشن بھی شروع کر رکھا ہے۔ چین سے ہجرت کرنے والے مسلمان تھائی لینڈ اور ملائیشیا سے ہوتے ہوے تُرکی میں پناہ لینے کے خواہش مند ہیں۔