کوٹ مٹھن ۔عظیم صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کے 120ویں سالانہ عرس کی تقریبات اتوار کے روز کوٹ مٹھن میں شروع ہو گئیں ۔ عرس کے موقع پر محکمہ اوقاف اور راجن پور کی ضلع انتظامیہ کی جانب سے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں ۔ سیکورٹی کے حوالے سے بھی خاص اقدامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے ۔ انتظامیہ کے مطابق عرس کے موقع پر 800سیکورٹی اہلکار تعینات کر دئے گئے ہیں جبکہ مختلف مقامات پر 26سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب ہیں ۔ عرس کے موقع پر کوٹ مٹھن میں اتحاد امت کانفرنس بھی منعقد ہوگی ۔ اس کانفرنس میں مخدوم سید یوسف رضا گیلانی ، مخدوم شاہ محمود حسین قریشی ، مخدوم جاوید ہاشمی سمیت اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے ۔ عرس کی تقریبات 26دسمبر تک جاری رہیں گی ۔
فیس بک کمینٹ