ملتان : پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطان کی لانچنگ فروری میں ملتان سے ہو گی ۔ ٹیم کی انتظامیہ کی طرف سے آج ایوان تجارت وصنعت ملتان میں کاروباری افراد کو اپنے پارٹنر بننے کے لئے بریفنگ دی گئی ۔ ملتان کے پریذیڈنٹ اشعر شون منیجنگ ڈائریکٹر خضرشون سی او رفیع گورچانی ودیگرنے بریفنگ کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہاکہ کرکٹ کے موقع پرپوری قوم ایک ہوجاتی ہے۔ملتان سلطان اس خطہ کے ٹیلنٹ کوسامنے لانے اوریہاں انٹرنیشنل کرکٹ میچز کرانے کےلئے ایک اہم قدم ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے” لوگو“ میں بھی اس خطہ کی نمائندگی ہے۔پی ایس ایل میں ہم طوفان مچانے آئے ہیں صرف کھیلنے نہیں ہم نے پورے سال ایکٹویٹی کرنی ہے اوراس خطہ کے نوجوانوں کو نمائندگی دینی ہے ہماری ٹیم بہت متوازن اوربہترین ٹیم ہے ہماری ٹیم کاکپتان شعیب ملک جبکہ ٹیم میں سنگاکارا،کیری پولارڈ ،عمران طاہر،احمد شہزاد،سہیل تنویر ،جنید خان ،محمد عرفان ،سہیل مغفور،براوو ،نکلسن ،روزوائٹ ،عمرگل ،عبداللہ شفیع ،محمد عباس اورکاشف بٹ شامل ہیں ۔اس موقع پرملتان سلطان کے پارٹنر زین بلوچ نے بتایاکہ ٹریننگ اورڈویلپمنٹ کاکام طویل عرصہ سے کررہے ہیں ملتان سلطان کاایک مرحلہ ”بڑھتے چلو “آئندہ ماہ سے بہاﺅالدین زکریایونیورسٹی ملتان سے شروع ہوگا اوراس کاسلوگن ”اپنے آپ کو پہچانو۔آگے بڑھتے چلو،ہے ہماری یہ ۔بڑھتے چلو“بس گیارہ شہروں اور20یونیورسٹیوں میں جاکر تقریباََ40سے50ہزار طلباءکو آگاہی دے گی ہم یونیورسٹیوں میں اپنے ایمبیسیڈربھی بنائیں گے اور10یونیورسٹیز میں باقاعدہ کرکٹ نیٹ لگائیں گے اس میں سے ٹیلنٹ کاانتخاب کرکے دنیا میں روشناس کرائیں گے ۔اس موقع پربات چیت کرتے ہوئے اشعر شون نے کہاکہ ہم نے ٹیم لانچنگ کے موقع پرہرسیکٹر اورہرکمیونٹی سے رابطہ کیاہے ملتان کے لوگ ہمارا حصہ بنیں ۔ہم پورے خطہ کے نوجوانوں کوساتھ لے کر چلیں گے ہمار امقصد اس خطہ کی ترقی یہاں کے نوجوانوں کوفائدہ پہنچاناہے۔اس خطہ میں بہت ٹیلنٹ ہے اوراسی ٹیلنٹ کودنیا کے سامنے لانے کے لئے ہم کوشش کررہے ہیں آپ لوگ ہمیں گائیڈ بھی کریں اورمشاورت میں بھی ہمارے ساتھ رہیں۔قبل ازیں ایوان تجارت وصنعت ملتان کے صدر اسرار احمد ملک نے کہاکہ ہم سے پہلے بھی سپورٹس اورخطہ میں سماجی سرگرمیوں کے بڑھاوے کےلئے کام کرتے رہتے ہیں اورملتان سلطان کے حوالے سے بھی آج ہماراپلیٹ فارم حاضرہے۔ملتان سلطان کولانچ کرنے پر ہمارامکمل تعاون حاصل ہوگا۔
فیس بک کمینٹ