لاہور : نام ور گلوکار راحت فتح علی خان نے انڈین فلم فیئر ایوارڈز کی تقریب میں شرکت اے معذرت کر لی ہے ۔ انہوں نے کہا یہ اعزاز کی بات ضرور ہے لیکن میں پاکستان میں بہت مصروف ہوں ۔ راحت فتح علی کا گیت ’جگ گھومیا‘ بالی وڈ فلم ’سلطان‘ میں شامل کیا گیا تھا۔ اس گیت کی مقبولیت کی وجہ سے اسے فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ راحت فتح علی اس سے پہلے 2011ء میں اپنے گیت ’دل تو بچہ ہے جی‘ کے لیے بھی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔
فیس بک کمینٹ