سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے بیٹے کے ولیمے کے لیے زکریا یونیورسٹی کے گراؤنڈ کوہی پنڈال بنا لیا۔شاہ محمود قریشی نے 25 ہزارمہمانوں کو ولیمہ میں مدعو کررکھا ہے اور مہمان زیادہ ہونے کی وجہ سے دو میدانوں کو ملانے کے لئے اسپورٹس گراونڈ کو تباہ کیا گیا ۔ گراونڈ کی دیواریں بھی توڑدی گئیں اور جالیاں کاٹ دی گئیں۔اس اقدام کے خلاف بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے طلبا نے سوشل میڈیا پر یونیورسٹی کے خلاف مہم چلائی اور غم و غصے کا اظہارکرتے ہوئے یونیورسٹی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔ اطلاعات کے مطابق یونیورسٹی نے صرف 5 ہزار روپے کرائے کے عوض پورا اسپورٹس گراونڈ شادی کے لیے دے دیا جس پر ڈائریکٹر پبلک رلیشنز ڈاکٹر صہیب کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی نے صرف ولیمہ کی تقریب کی اجازت دی تھی، اگر میدان میں توڑ پھوڑ ہوئی ہے اور اسے خراب کیا گیا ہے تو ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کریں گے۔
بشکریہ: ایکسپریس نیوز