ممبئی : پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی پہلی بالی وڈ فلم رئیس آئندہ دو ہفتوں میں ریلیز ہو گی ۔ شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی پہلی فلم کو ریلیز سے پہلے ہی شہرت حاصل ہو گئی ۔ ادھر پاکستانی فنکار بدستور بھارت میں انتہا پسندوں کی زد میں ہیں اور ماہرہ خان کو بھی انتہا پسندوں کی جانب سے شدید خطرہ ہے ۔ ماہرہ خان کو بھارتی پولیس اور دیگر اداروںکی جانب سے مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ابھی تقریبات میں شرکت سے گریز کریں
۔ ماہرہ خان فلم کی ریلیز سے پہلے انٹرویوز سے بھی گریز کر رہی ہیں۔ بھارت میں پاکستانی ستاروں پر پابندی کے بعد ماہرہ خان فلم کی پبلسٹی میں بھی حصہ نہیں لے پائیں پاکستان میں فلم شائقین اس فلم کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں لیکن فی الحال یہ معلوم نہیں کہ پاکستان کے سینما گھروں میں رئیس کو نمائش کی اجازت ملے گی یا نہیں
فیس بک کمینٹ