اسلام آباد : کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آزاد کشمیر سمیت ملک بھرمیں آج ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔ ملک بھر میں سرکاری تعطیل ہےاور تمام سرکاری، نیم سرکاری، نجی ادارے اور بازار بند ہیں۔صدر ممنون حسین نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حق خود ارادیت کے لیے کشمیریوں کی جدوجہد کو پاکستان کی غیر متزلزل حمایت حاصل رہے گی جبکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ خطے کے امن و ترقی کے لیے مسئلہ کشمیر کاجلدحل نہایت ضروری ہے۔یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارتی فوج اوراس کے مظالم کا پردہ چاک کرنے اور کشمیری عوام کی حالت زار کی طرف توجہ مبذول کرائی جارہی ہے۔مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بے نقاب کرنے کے لیے یورپی دارالحکومت برسلز میں وزیراعظم کی رہائش گاہ اور امریکی سفارتخانے کے سامنے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ہرسال کی طرح کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ آزاد کشمیر میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی گئی۔
فیس بک کمینٹ