ہولین : تائیوان کے شہر ہولین میں منگل کی رات چھ اعشاریہ چار کی شدت سے آنے والے زلزلے کے نتیجے میں کم ازکم دو افراد ہلاک اور 100 کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔ بھاری جانی نقصان کا خدشہ ہے ۔زلزلے کے نتیجے میں بہت سی عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں۔زلزلہ مقامی وقت کے مطابق گیارہ بج کر پچاس منٹ پر آیا اور اس کا مرکز تائیوان کے ساحل سے بیس کلو میٹر دور سمندر میں تھا۔سوشل میڈیا پر لوگوں کی طرف سے لگائی جانے والی تصاویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ کثیر المنزلہ عمارتوں اور سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔امدادی کارکن ایک کثیر المنزلہ ہوٹل کی عمارت میں، جو زلزلے سے ایک سمت جھک گئی تھی، پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کی کوششیں کر رہے تھے۔عینی شاہد زینہ سٹاربک نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ہم جانتے ہیں کہ وہاں اندر لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔ ہم ہوٹل کے اندر روشن لائٹس دیکھ سکتے ہیں۔‘اب تک عمارت سے کم ازکم 28 افراد کو زندہ نکال لیا گیا۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ نے اپنی حفاظت، کے لیے پیٹ کے بل چلے۔حکومت نے مدد کے لیے فوج کو طلب کر لیا ہے۔ہائی ویز اور رابطہ پلوں کو بہت نقصان پہنچا ہے اور وہ ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔دو سال قبل آج ہی کے روز تائیوان میں چھ اعشاریہ چار کی شدت سے زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں 117 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
جمعہ, جولائی 3, 2026
تازہ خبریں:
- پاک بھارت مذاکرات کا امکان ہی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- کہانی نرگس کی … اسد مفتی کاکالم
- لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی
- افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج
- پانی کا تنازعہ برصغیر میں خطرناک جنگ کا سبب بن سکتاہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی
- ماؤں کا دکھ سمجھتی ہوں : ٹیوشن سینٹر سانحے کے ذمہ دار وں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا‘ مریم نواز
- لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی : 14 بچے جاں بحق
- ماہ رنگ بلوچ کو سزا کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے اور گرفتاریاں سزا چیلنج کرنے کا اعلان

