مظفر آباد : آزاد کشمیر ،نتھیا گلی اور گلیات میں شدید برف باری سے کئی سو گاڑیاں اور سیاح پھنس گئے ۔آزاد کشمیر کے 4اضلاع کا زمینی رابطہ اسلام آباد اور راولپنڈی سے منقطع ہوگیا ہے ،سیاح شدید برفباری میں سڑکوں پر بے یارو مددگار کھڑے ہیں۔ذرائع کے مطابق مظفرآباد، باغ، نیلم، اور جہلم ویلی سےاسلام آباد ،پنڈی لاہور جانےوالی سڑک پر 800سے ہزار گاڑیاں پھنس گئیں۔ذرائع کے مطابق شدید سردی میں سڑکوں پر موجود مسافر خواتین اور بچے پریشان ہیں،جنہیں فوری اور ہنگامی بنیادوں پر امداد کی ضرورت ہے ۔
فیس بک کمینٹ