لاہور: نوے کی دہائی کے مشہور ڈرامے ’’عینک والا جن‘‘ کے مشہور کردار مطلوب الرحمان المعروف ’’زکوٹا جن‘‘ انتقال کر گئے۔ڈرامہ سیریل ’’عینک والا جن‘‘سے شہرت حاصل کرنے والے بچوں اور بڑوں کے ہر دلعزیز فنکار مطلوب الرحمان عرف منالاہوری کو فالج تھا اور وہ کئی روز سے علیل تھے۔’عینک والا جن‘‘ پاکستان کی تاریخ کا کامیاب ترین ڈرامہ تھا اور اس میں اداکار مطلوب الرحمان نے زکوٹا جن کا لازوال کردا ادا کرکے اس کردار کو ہمیشہ کے لئے امر کردیا ۔منالاہوری کا معروف ڈائیلاگ مجھے کام بتاؤ میں کیا کروں؟ میں کس کو کھاؤں؟ تھا۔
فیس بک کمینٹ