تہران : ایران نے اعلان کیاہےکہ ایسی تمام غیر ملکی کمپنیاں جو ایران سے تجارت کرنا چاہتی ہیں ، ان کو ایران سے کاروبار کے لئے ڈالر کے علاوہ کسی متبادل کرنسی کا انتخاب کرنا پڑے گا۔ایران کے مقامی میڈیا کے مطابق ریاست کے مرکزی بینک نے سرکاری طور پر حکومت کو درخواست کی ہے کہ عالمی منڈی میں امریکی ڈالر کی قدر میں غیر معمولی ردوبدل کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈالر کے ذریعے برآمداد پر پابندی لگائی جائے۔ایران کے خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق سنٹرل بنک ایران کے ڈائرکٹر برائےغیر ملکی زرمبادلہ نے وزرات مصنوعات ، معدنیات اور تجارت کو تحریری طور پر اس فیصلہ سے آگاہ کر دیا ہے۔ بعض مبصرین کا خیال ہے۔کہ مرکزی بینک اس کے اعلامیہ کا مقصد ایرانی ریال کی گرتی ہوئی ساخت کو سنبھالا دینا ہے۔2017میں ایرانی کرنسی کو ڈالر کے مقابلے میں شدید دباؤکا سامنا رہاہے جس کے بعد حکومت سنجیدگی سے ایران میں ڈالر کی ڈیمانڈ کو کنٹرول کرنے میں مصرف ہے۔امریکی جریدے ،فاربز کے مطابق گذشتہ ماہ ایرانی حکومت نے 100سے زیادہ کرنسی ڈیلر زکو گرفتار کیا ہے۔
فیس بک کمینٹ