اہم خبریں

ڈپٹی کمشنرگوجرانوالا سہیل احمد ٹیپو نے خودکشی کرلی ؟

گوجرانوالا: ڈپٹی کمشنرسہیل احمد ٹیپو نے مبینہ طورپر خودکشی کرلی۔فوری طورپر خودکش کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں تاہم ڈپٹی کمشنر ہاؤس کے عملے کا کہنا ہے کہ وہ کئی روز سے ذہنی دباؤ کاشکار تھے اور دفتر بھی نہیں جارہے تھے۔سہیل احمد ٹیپو نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی ۔کمشنرگوجرانوالا کیپٹن(ر)آصف نے ان کی خودکشی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کو میرے ساتھ آج خصوصی بچوں کے پروگرام میں شرکت کرناتھی مگر وہ نہیں آئے اوربعد ازاں ملازمین نے بتایا کہ وہ صبح سے دروازہ نہیں کھول رہے جس کے بعد پولیس کی موجودگی میں ان کا دروازہ توڑا گیا تو ان کی لاش برآمد ہوئی۔

فیس بک کمینٹ

متعلقہ تحریریں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker