اسلام آباد: وزارت پارلیمانی امور نے 31 مئی 2018 کی رات بارہ بجے 14ویں قومی اسمبلی کے تحلیل ہونے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔رات بارہ بجے قومی اسمبلی کی 5 سالہ آئینی مدت مکمل ہوگئی جس کے بعد ملک میں نگراں حکومت آئی ہے ، جو 25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات تک ملکی معاملات سنبھالے گی۔نگراں حکومت کے لیے اب تک صرف نگراں وزیر اعظم کے نام کو حتمی شکل دی گئی ہے اور سابق چیف جسٹس ناصرالملک یہ ذمہ داری نبھائیں گے۔چاروں صوبوں کے نگراں وزرائے اعلیٰ کے ناموں کو حتمی شکل دیئے جانا اب بھی باقی ہے۔قومی اسمبلی کے تحلیل ہونے سے متعلق وزارت پارلیمانی امور نے نوٹی فکیشن آئین کے آرٹیکل 52 کے تحت جاری کیا۔نوٹی فکیشن کی کاپیاں وزیر اعظم آفس، ایوان صدر، چاروں صوبوں، الیکشن کمیشن آف پاکستان، قومی اسمبلی اور سینیٹ کو بھیج دی گئی ہے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عام انتخابات کے حتمی شیڈول کا اعلان کردیا۔انتخابی شیڈول کے مطابق یکم جون کو پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا جس میں عوام کو انتخابی شیڈول کے باضابطہ آغاز سے متعلق بتایا جائے گا۔نوٹس کے جاری ہونے کے بعد تمام امیدوار کاغذات نامزدگی حاصل کر سکیں گے۔کاغذات نامزدگی 2 سے 6 جون تک جمع کرائے جا سکیں گے، 7 سے 14 جون تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔شیڈول کے مطابق 19 جون تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی،26 جون تک اپیلوں پر فیصلے کیے جائیں گے،27 جون تک امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست آویزاں کی جائے گی،28 جون تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکیں گے جبکہ29 جون کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے جس کے بعد امیدوار اپنی انتخابی مہم چلا سکیں گے۔
اتوار, اپریل 26, 2026
تازہ خبریں:
- ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
- امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
- ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
- عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
- اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
- ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ

