ولنگٹن : نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسِنڈا آرڈن نے بینظیر بھٹو کے یوم ولادت پر بیٹی کو جنم دیا ہے ۔ 1990 میں جب بینظیر بھٹو پاکستان کی وزیر اعظم تھیں، اور ان کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی تو وہ اپنے دور حکومت کے دوران ماں بننے والی پہلی وزیر اعظم تھیں۔اور اب نیو زی لینڈ کی وزیر اعظم جیسِنڈا آرڈن کے ہاں 21 جون 2018 کو ایک بیٹی پیدا ہوئی ہے۔ ماں اور بچی دونوں صحت مند ہیں۔ 37 برس کی جیسنڈا آرڈن چھ ہفتے کی چھٹی لیں گی، جس دوران نائب وزیر اعظم ونسٹن پیٹرز ان کے فرائض انجام دیں گے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اس دوران بھی حکومت کی قیادت وہ خود ہی کریں گی اور روزانہ کابینہ کے دستاویزات کا جائزہ لیں گی۔اس اعلیٰ عہدے پر فرائض انجام دیتے ہوئے ماں بننے والی، بینظیر بھٹو کے بعد وہ صرف دوسری خاتون ہیں۔ اور دلچسپ بات یہ ہے کہ 21 جون کو بینظیر بھٹو کی سالگرہ بھی ہے۔تو جہاں ایک طرف لوگ ٹوئٹر پر نیو زیلینڈ کی وزیر اعظم کو مبارک باد دے رہے ہیں وہیں دوسری طرف #HappyBirthdaySMBB بھی ٹرینڈ کر رہا ہے۔پی پی پی کی رہنما ناز بلوچ نے ٹویٹ کی، ’ہمت کی علامت، اور پاکستان کا فخر، بینظیر بھٹو دنیا بھر میں سیاست میں کام کرنے والی خواتین کے لیے ایک مثالی کردار ہیں
اتوار, اپریل 19, 2026
تازہ خبریں:
- امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
- نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
- ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
- نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
- ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
- مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
- دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
- ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
- بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم

