Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جنگ کے دو متوالوں کے درمیان پھنسے صدر ٹرمپ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عدلیہ سے مکالمے کی ضرورت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ
  • کشیر کی کہانی ۔۔ کل کے اتحادی آج کے دہشت گرد : حامد میر کا کالم
  • آزاد کشمیر : عوام اور پولیس میں جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ
  • آزاد کشمیر میں تصادم سے گریز کی ضرورت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات
  • گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس : وسعت اللہ خان کا کالم
  • مظفر آباد ۔۔ کشمیر میں ہنگامے : عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد حراست میں لے لیے گئے
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»دوہڑے کی پہچان نام ور سرائیکی شاعر احمد خان طارق انتقال کر گئے
اہم خبریں

دوہڑے کی پہچان نام ور سرائیکی شاعر احمد خان طارق انتقال کر گئے

ایڈیٹرفروری 10, 201741 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
seraiki poet ahmad khan tariq passes away news at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سرائیکی کے نامور شاعر احمد خان طارق طویل علالت کے بعد جمعہ کی صبح شاہ صدردین ڈیرہ غازی خان میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر  93 برس تھی۔احمد خان طارق 1924ء میں شاہ صدر دین کی نواحی بستی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے لڑکپن سے ہی اپنے شعری سفر کا آغاز کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ان کا شمار سرائیکی کے اہم شعراء میں ہونے لگا۔ احمد خان طارق کو سرائیکی دوہڑے کے حوالے سے پہچانا جاتا تھا۔ انہوں نے دوہڑے کو روایتی مضامین کی بجائے نئے موضوعات دیئے۔ سرائیکی خطے کی ثقافت اور معاشرت ان کی شاعری سے جھلکتی تھی۔ دوہڑوں کے علاوہ انہوں نے بے شمار گیت اور غزلیں بھی تخلیق کیں۔ احمدخان طارق خطے میں مشاعروں کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جاتے تھے۔ انہوں نے اپنی شاعری خاص طور پر دوہڑوں میں ان موضوعات پر بھی بات کی جن پر بات کرنا جرم سمجھا جاتا تھا۔ احمد خان طارق کے 7 شعری مجموعے منظرعام پر آئے جن میں ”گھروں درتانڑے(1989)، متاں مال ولے(1995)، میکوں سی لگدے(2001)، ہتھ جوڑی جُل(2005)، عمراں داپوہریا(2007)، سسی(2011) اور میں کیا آکھاں(2014)“ شامل ہیں۔احمد خان طارق طویل عرصے سے علیل تھے ۔ان کے علاج معالجے کے لئے مختلف ادبی تنظیموں نے مطالبات بھی کیے تھے۔احمد خان طارق کی وفات کی خبر ملتان سمیت پورے سرائیکی وسیب میں دکھ کے ساتھ سنی گئی۔ اردو اور سرائیکی کے نامور شعراء اور دانشوروں نے احمد خان طارق کی وفات کو سرائیکی شاعری کا ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔ڈاکٹر اسلم انصاری، خالد مسعود خان، ڈاکٹر شوکت مغل، ظہوراحمد دھریجہ، عزیز شاہد، ڈاکٹر محمد امین، پروفیسر انور جمال ، رفعت عباس ، وسیم ممتاز، شاکر حسین شاکر، نوازش علی ندیم، ڈاکٹر مقبول گیلانی ، رہبر صمدانی ، تحسین غنی ، مستحسن خیال ،اکبر ہاشمی ، ضیاء ثاقب بخاری، سید سہیل عابدی، اسرار چودھری  اور قیصر عمران  مگسی نے کہا کہ احمد خان طارق نے اپنی شاعری کے ذریعے سرائیکی خطے کی ثقافت کو ہمیشہ کے لئے محفوظ کر دیا۔ وہ اب ہم سے جدا ہوگئے لیکن ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآج کی سیاست ایک مزاحیہ کھیل۔۔ برملا / نصرت جاوید
Next Article جتھاں طارق دڑکے نہ ہوون ، اوہا مسجد گول نماز پڑھوں ۔۔ ظہور دھریجہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جنگ کے دو متوالوں کے درمیان پھنسے صدر ٹرمپ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 9, 2026

عدلیہ سے مکالمے کی ضرورت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ

جون 8, 2026

کشیر کی کہانی ۔۔ کل کے اتحادی آج کے دہشت گرد : حامد میر کا کالم

جون 8, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • جنگ کے دو متوالوں کے درمیان پھنسے صدر ٹرمپ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 9, 2026
  • عدلیہ سے مکالمے کی ضرورت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ جون 8, 2026
  • کشیر کی کہانی ۔۔ کل کے اتحادی آج کے دہشت گرد : حامد میر کا کالم جون 8, 2026
  • آزاد کشمیر : عوام اور پولیس میں جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ جون 8, 2026
  • آزاد کشمیر میں تصادم سے گریز کی ضرورت : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.