سیہون شریف : حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار میں جمعرات کی شب خود کش دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 72 ہو گئی ہے ۔ دھماکے میں 250 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ۔ دھماکا اس وقت ہوا جب وہاں دھمال ڈالی جا رہی تھی، دھماکے کے بعد لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی اور درگاہ کے احاطے میں آگ لگ گئی۔ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو درگاہ کے قریب واقع ہسپتال منتقل کیا۔زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے جنہیں کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس سیہون کے مطابق خودکش حملہ آور سنہری گیٹ کے ذریعے درگاہ میں داخل ہوا اور دستی بم پھینک کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا،شدید زخمیوں کو دادو اور جامشور کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ دادو، جامشور اور بھان سید آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ دھماکا درگاہ میں خواتین کے حصے میں ہوا، جبکہ دھماکے کی جگہ سے ملنے والے سر کے خدو خال سے معلوم ہوتا ہے کہ حملہ آور خاتون تھی۔
’د