Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, فروری 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عمران خان کی صحت پر سیاست :سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • شکیل انجم پریس کلب کے صدر منتخب پروفیشنل جرنلسٹس نے تین مرکزی عہدے جیت لیے
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، 78 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ
  • بھارت کا 6 طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، آج بھی ہینڈ شیک نہ کیا
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان کے خلاف بھارت کی ایک رن پر پہلی وکٹ گرگئی
  • ملتان پریس کلب کو قبضہ مافیا اور سوداگروں سے نجات دلائیں: مقبول حسین تبسم کا کالم
  • فیلڈ مارشل کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت
  • ٹی 20 ورلڈ کپ، کولمبو میں میدان سج گیا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»نصرت جاویدکا تجزیہ:اب ”اگلے موڑ“ کا انتظار کریں
تجزیے

نصرت جاویدکا تجزیہ:اب ”اگلے موڑ“ کا انتظار کریں

ایڈیٹرنومبر 24, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pakistan politics ,columns of nusrat javaid at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ڈاکٹر محبوب الحق مرحوم نے بہت محنت اور لگن سے عالمی سطح پر بطور ماہر معاشیات اپنا مقام بنایا تھا۔جنرل ضیا کی سرپرستی میں حکومت کا حصہ بنے تو اکثر میرے پھکڑپن کی زد میں رہتے۔کچھ دنوں تک تلملانے کے بعد انہوں نے میرے ”ذرائع“ کا سراغ لگانا شروع کردیا۔ بالآخر اس نتیجے پر پہنچے کہ میں کسی کاروباری یا افسرشاہی پر مشتمل گروہ کا کارندہ نہیں ہوں۔ جو ذہن میں آئے گھما پھرا کر لکھ دیتا ہوں اور ”سنسر“ سے بچنے کے لئے اکثر استعاروں کو ذریعہ اظہار بناتا ہوں۔ حسین اتفاق یہ بھی ہوا کہ بعدازاں میں ان کے گورنمنٹ کالج لاہور میں ساتھی رہے ڈاکٹر محمد سلیم جیلانی کا داماد بھی ہوگیا۔میری شادی کی تقریب میں وہ بہت چاؤسے شریک ہوئے۔میری بیوی کو رخصت کرتے وقت ان کی آنکھ نم بھی ہوئی تھی۔
برسوں گز رگئے۔اپنے انتقال سے چند ماہ قبل مجھے ایک مارکیٹ میں دیکھا تو اپنے ہاں چائے کو لے گئے۔ان کے ساتھ تنہائی میں گزارے دو گھنٹوں کے دوران میں نے ”رموزسلطنت“کے بارے میں بہت کچھ سیکھا۔مرحوم میری ”خبر“ نکالنے کی صلاحیت کے مخلص معترف تھے۔ مذکورہ ملاقات کے دوران مگر یہ دعویٰ کرتے ہوئے انہوں نے مجھے چونکا دیاکہ دنیا بھر کے مشہور ترین رپورٹروں کو بھی حتمی فیصلہ ساز جو سوچ رہے ہوتے ہیں اس کا دس فی صد سے زیادہ علم نہیں ہوتا۔فوری طورپر ان کا یہ دعویٰ مجھے اشرافی رعونت کا اظہار محسوس ہوا۔عملی صحافت کی مزید دہائیاں بھگتنے کے بعد مگر دریافت ہوا کہ مرحوم کا دعویٰ درست تھا۔
ڈاکٹر صاحب کا بیان کردہ دعویٰ گزشتہ چند ہفتوں سے مجھے مسلسل یاد آتا رہا ہے۔وجہ اس کی ”تعیناتی“ کی بابت اٹھا شوروغوغا تھا جس نے روایتی اور سوشل میڈیا پر چھائے تقریباََ ہر ”ذہن ساز“ کو ”باخبر“ بنارکھا تھا۔جو ہیجان برپا تھا اس میں حصہ ڈالنے سے میں نے گریز کیا۔فیصلہ کن حلقوں تک عدم رسائی میرے گریز کا حقیقی جواز تھا۔ حتمی فیصلہ ساز واٹس ایپ کے ذریعے ”اندر کی خبر“ فراہم نہیں کرتے۔ان سے بالمشافہ ملاقات بھی ہوجائے تو دل میں رکھی بات کھل کر بیان نہیں کرتے ۔میں نے یہ حقیقت تواتر سے اس کالم میں یاد دلانا شروع کردی۔چند مخلص دوست مگر اس سے پریشان ہوگئے۔مجھے سمجھانے کی کوشش کی کہ ایوان ہائے اقتدار تک عدم رسائی کا مسلسل اعتراف مجھے ”بے وقعت“ بنادے گا۔قارئین مجھے گوشہ نشین اور دنیا سے بے خبر شخص تصور کرتے ہوئے نظرانداز کرنا شروع کردیں گے۔ وقت کا تقاضہ ہے کہ ”تھوڑا رُعب شوب“ والا بھرم برقرار رکھا جائے۔
”صحافت“ کو اگر آپ لوگوں کے دلوں میں پہلے سے موجودتعصبات وخواہشات کی تسکین کے لئے استعمال نہیں کرنا چاہتے توہماری آنکھوں کے سامنے جو کچھ ہورہا ہوتا ہے اس پر سنجیدگی سے غور مستقبل کا زائچہ تیار کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ میری دانست میں مارچ 2021ءمیں یوسف رضا گیلانی کی خفیہ رائے شماری کی بدولت قومی اسمبلی سے سینٹ میں اسلام آباد کے لئے مختص نشست کے لئے منتخب ہوجانا ایک اہم ترین واقعہ تھا۔اس نے ٹھوس اشارہ دیا کہ عمران حکومت کے چل چلاؤ کا آغاز ہوگیا ہے۔ہم صحافیوں کی اکثریت نے اس پر توجہ نہیں دی۔عمران خان صاحب ”سادہ“ ہونے کی شہرت رکھنے کے باوجود مگر خود کو درپیش خطرات جبلی طورپر جان گئے۔”ستے خیراں“ کا ماحول اجاگر کرنے کے لئے انہوں نے ”سیم پیج“ والوں کو مجبورکیا کہ قومی اسمبلی سے انہیں بطوروزیر اعظم اعتماد کا ووٹ لینے میں کمک فراہم کی جائے۔ اس کے علاوہ صادق سنجرانی کو سینٹ کا دوبارہ چیئرمین بھی منتخب کروالیا۔اس کے بعد مگر اکتوبر2021ءآگیا۔ایک طاقتور ترین ریاستی ادارے کے سربراہ کی تعیناتی کا معاملہ وہ سیاسی مہارت سے حل نہیں کر پائے۔اس کے بعد ”اگلا موڑجدائی کا“ ٹالاہی نہیں جاسکتا تھا۔
عمران خان صاحب کو اس کا بخوبی علم تھا۔اسی باعث آئی ایم ایف کے ساتھ ہوئے معاہدے کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنے وزیرخزانہ شوکت ترین کے ذریعے بجلی اور پیٹرول کے نرخ منجمد کرنے کو ڈٹ گئے۔ اس کے بعد روس جاکر صدر پوٹن سے ملنے کا فیصلہ بھی کرلیا۔ان تمام اقدامات نے انہیں ”امریکی سازش“ والی کہانی کو فروغ دینے میں حیران کن آسانیاں فراہم کیں۔تحریک عدم اعتماد کی بدولت اقتدار سے محروم ہوئے تو اس کا ذمہ دار ”میر جعفراور میر صادق“ کو بھی ٹھہرانے لگے۔عالمی اور مقامی اسٹیبلشمنٹ کو للکارتے ہوئے وہ عوام کی کماحقہ اکثریت کو خوددار وطن پرست ہیرو کی صورت نظر آنا شروع ہوگئے۔
ان کی جگہ لینے والی حکومت کے پاس مگر آئی ایم ایف کے روبرو ڈھیر ہونے کے علاوہ کوئی راہ باقی نہیں رہی تھی۔اس نے ”ڈھیر“ ہونے کے بعد ”ریاست دیوالیہ“ہونے سے بچالینے کا دعویٰ کیا۔ میرے اور آپ جیسے محدود آمدنی والوں کی زندگی اگرچہ اس کی وجہ سے اجیرن ہوگئی۔ عمران خان صاحب کی جگہ اقتدار میں آئے افراد کی سیاست کا ”دیوالیہ“ بھی ہوگیا۔ ”دیوالیہ“ کی تکرار مگر یہ حقیقت بھی اجاگر کرتی رہی کہ بہت محنت اور چاؤسے تیار ہوا ”پراجیکٹ عمران“ ناکام ہوگیا ہے۔اب ”نئی گیم“ لگانا ہوگی۔ ”تعیناتی“ کے سوال کا جواب مذکورہ حقیقت کو نگاہ میں رکھتے ہوئے ہی ڈھونڈنا چاہیے تھا۔ ہم صحافیوں کی اکثریت نے مگر اس جانب کماحقہ توجہ نہیں دی۔عمران خان صاحب البتہ انگریزی محاورے والی ”بگ پکچر“کو خوب سمجھ چکے ہیں۔اس سے نبردآزما ہونے کے لئے نئی حکمت عملی کی تلاش میں ہیں۔مطلوبہ حکمت عملی کے بروئے کار آنے تک ”تعیناتی“ کا حتمی اختیارشہباز شریف صاحب کے پاس ہی رہنا تھا۔ہمارے تحریری آئین کی شق 243اس ضمن میں کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔سمری آئی یا نہیں والا سوال اس تناظر میں قطعاََ فروعی تھا۔ بہرحال سمری آچکی ہے۔اب ”اگلے موڑ“ کا انتظار کریں۔
(بشکریہ: روزنامہ نوائے وقت)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleیاسر پیرزادہ کاکالم :طارق ٹیڈی کی آخری خواہش فیصل آباد پوری کر سکتا ہے؟
Next Article لاہور: ٹک ٹاکر دست درازی کیس میں 16 ملزمان پر فرد جرم عائد
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عمران خان کی صحت پر سیاست :سید مجاہد علی کا تجزیہ

فروری 17, 2026

شکیل انجم پریس کلب کے صدر منتخب پروفیشنل جرنلسٹس نے تین مرکزی عہدے جیت لیے

فروری 16, 2026

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی

فروری 15, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عمران خان کی صحت پر سیاست :سید مجاہد علی کا تجزیہ فروری 17, 2026
  • شکیل انجم پریس کلب کے صدر منتخب پروفیشنل جرنلسٹس نے تین مرکزی عہدے جیت لیے فروری 16, 2026
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی فروری 15, 2026
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، 78 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ فروری 15, 2026
  • بھارت کا 6 طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، آج بھی ہینڈ شیک نہ کیا فروری 15, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.