Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • Happy Zodiac Online game play Free Dangerous Beauty Comment 2026 RTP, Bonuses, Demonstration
  • Ramses Book Position: Resources, Totally free 30 free spins no deposit casino Spins and
  • Ramses II Position Because of the mr bet no deposit bonus codes uk Novomatic
  • 40 Almighty Ramses casino true blue $100 free spins dos Demonstration Enjoy Totally free Slot Game
  • Raging Rhino Trial Position 100 sherlock holmes slot play for real money percent free Gamble, RTP: 95 97%
  • Lieve Gokhuis buiten CRUKS online casino Gissen buitenshuis CRUKS wegens 2025
  • Discover the amazing world of casinos: How to maximize your chances of winning Kasína sú fascinujúcim svetom plným vzruš
  • Traktandum 10: Unser Casino energy Login besten Androide Casino Echtgeld Apps 2026
  • Erreichbar Kasino PayPal 2026 » Jedweder PayPal Castle Builder Spielautomaten Casinos inoffizieller mitarbeiter Übersicht
  • 100 Freispiele ohne starburst kostenlose Spins keine Einzahlung Einzahlung Traktandum Register Wonnemond 2026
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»نصرت جاویدکا تجزیہ:روایتی صحافت اور سوشل میڈیا کی ابلاغی جنگ
تجزیے

نصرت جاویدکا تجزیہ:روایتی صحافت اور سوشل میڈیا کی ابلاغی جنگ

ایڈیٹرمئی 15, 20230 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pakistan politics ,columns of nusrat javaid at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

برسوں کی مشقت سے اکتا کر گوشہ نشین ہوئے مجھ ایسے صحافیوں کے لیے ٹویٹر بہت کام کی چیز ہے۔ اس کی بدولت وطن عزیز ہی نہیں پورے عالم میں ہونے والے واقعات کی لمحہ بہ لمحہ خبر مل جاتی ہے۔اس پلیٹ فارم کو یقینا افواہیں اور جھوٹی خبریں پھیلانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔صحافتی تجربے کی بدولت دل ودماغ میں موجود ’فلٹر‘ لیکن مجھے گمراہ ہونے نہیں دیتے۔ صحافت کے جس انداز کو ان دنوں ’متروک‘ اور ’فرسودہ‘ شما ر کیا جاتا ہے اس نے میری نسل میں خبر کی صداقت جانچنے کے پیمانے جبلی طورپر نصب کررکھے ہیں۔ بہرحال مزید دلائل میں وقت ضائع کرنے کے بجائے فی الفور اعتراف کرلیتا ہوں کہ ٹویٹر کا استعمال مجھے علت کی طرح لاحق ہوچکا ہے۔
حال ہی میں اسے مگر ایلون مسک نام کے ایک موڈی سرمایہ کار نے خرید لیا ہے۔اسے ’آزادیِ اظہار‘ کی سہولت خیرات کے طورپر مہیا کرنے کی عادت نہیں۔جس دھندے میں بھی ہاتھ ڈالتا ہے زیادہ سے زیادہ منافع کمانا اس کا واحد مقصد ہوتا ہے۔اس نے ٹویٹر خرید لیا تو اس کے ذریعے نشر ہوئے مواد کو ٹویٹر کے روایتی رویے سے ہٹ کر دکھانے کی کوششیں شروع کردیں۔ اس کے علاوہ مسلسل یہ ترغیب دیتا رہا کہ ٹویٹر کے مستقل اور دیرینہ قاری اپنے اکاؤنٹس کو مستند ثابت کرنے کے لیے ماہانہ فیس ادا کرتے ہوئے ’بلیوٹک‘ حاصل کرنے کی کوشش کریں۔
مارچ کے آغاز کے ساتھ ہی میں جب بھی اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ کھولتا تو مجھ سے ایسے سوالات ہوتے جو میرا ٹیلی فون نمبر یا ای میل بتاکر اس کی تصدیق چاہتے ۔ تصدیق والے عمل کی تکرار سے میں اکتا گیا۔ ساتھ یہ خدشہ بھی لاحق ہوگیا کہ مسک بالآخر ٹویٹر کی سہولت فقط ان لوگوں کو فراہم کرے گا جو اسے استعمال کرنے کی باقاعدہ فیس ادا کریں گے۔ مذکورہ خدشے سے گھبراکر میں نے مارچ کے آخری ہفتے میں 23ہزار سات سو روپے کی رقم یکمشت ادا کرنے کے بعد اپنے لیے بلیو ٹک حاصل کرلیا۔
9مئی کی رات سے مگر یہ محسوس کررہا ہوں کہ میرے ساتھ اس دیہاتی والا معاملہ ہوگیا ہے جس کا ’رومال‘ چرانے کے لیے شہر والوں نے میلہ رچایا تھا۔ عمران خان کی گرفتاری کے بعد جوہنگامے پھوٹے ان کی سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز کوریج سے گھبرا کر حکومت نے انٹرنیٹ پر میسر یوٹیوب، فیس بک اور ٹویٹر جیسی ایپس کو معطل کردیا۔ اتوار کی صبح اٹھ کر احتیاطاً لیپ ٹاپ کھولا تو ٹویٹرتک رسائی اب بھی ممکن نہیں تھی۔فیس بک اور یوٹیوب البتہ بٹن دباتے ہی کھل گئے۔ میں اس ’انتخاب‘ سے بہت حیران ہوا۔
خدارا مجھے خود غرضی کا مرتکب نہ ٹھہرایا جائے۔ سوشل میڈیا کی بدولت دنیا کے مختلف ممالک میں یقینا بے تحاشہ وحشیانہ واقعات ہوئے ہیں۔ ان کی بابت کئی محققین نے برسوں کی لگن سے چند نتائج اخذ کیے ہیں۔ برما میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کو بھڑکانے میں ٹویٹر نہیں بلکہ فیس بک نے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ اس کے علاوہ بھارت میں مسلم کش فسادات کے لیے ہندوانتہا پسندوں کو عموماً واٹس ایپ گروپس کے ذریعے بھڑکایا جاتا ہے۔ یوٹیوب چینل بھی اس ضمن میں اہم کردار ادا کرتے رہے۔ابھی تک ایسی کوئی تحقیق کم از کم میرے علم میں نہیں آئی ہے جو محض ٹویٹر ہی کو ابتری اور انتشا رکا واحد سبب ٹھہرائے۔ ہماری ریاست کے کرتا دھرتا اس کے باوجود ٹویٹر کے ساتھ اتوار کی صبح تک ’خصوصی سلوک‘کیوں روا رکھے ہوئے تھے اس کی وجہ میرا کند ذہن ہرگز سمجھ نہیں پایا۔
نواز شریف 2013ءکے انتخاب کی بدولت تیسری بار پاکستان کے وزیر اعظم منتخب ہوئے تو ایک سال بعد ہی انھیں لگام ڈالنے کی کاوشیں شروع ہوگئیں۔ موصوف اور ان کی جماعت کا میں کبھی مداح نہیں رہا۔ اس حقیقت کو مگر جھٹلانہیں سکتا کہ موٹروے جیسے میگا پراجیکٹس کے ذریعے انھوں نے ایک ووٹ بینک تشکیل دیا جو انھیں ’کاروبار دوست‘ تصورکرتا رہا۔جب وہ تیسری بار برسراقتدار آئے تو لوڈشیڈنگ پاکستان کا مسئلہ نمبر ون بن چکی تھی۔اقتدار سنبھالتے ہی نواز حکومت نے اس کے خاتمے کی راہیں تلاش کرنا شروع کردیں۔لوڈشیڈنگ کے علاوہ سنگین تر مسئلہ ملک بھر میں روزمرہ ہوتے دہشت گردی کے واقعات بھی تھے۔نواز شریف کے اندازِ حکومت کے بارے میں اپنے تحفظات کے باوجود میری خواہش تھی کہ موصوف کو ان مسائل کا حل ڈھونڈنے کا بطور منتخب وزیراعظم موقع فراہم کرنا چاہیے۔
’35پنکچر‘ کا الزام لگاتے ہوئے عمران خان نے مگر ان کے انتخاب ہی کو متنازعہ بنانا شروع کردیا۔ بالآخر 2014ءکے اگست میں دھرنا دینے اسلام آباد پہنچ گئے اور ’امپائر‘ کو انگلی اٹھانے پر اکساتے رہے۔ ’امپائر‘ انگلی اٹھانے سے زیادہ اپنی معیاد ملازمت میں توسیع کے خواہاں تھے۔ان کی تمنا یہ بھی تھی کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو فیصلہ کن حد تک کامیاب بنانے کے لیے انھیں ’فیلڈ مارشل‘ کے رتبے پر فائز کیا جائے۔نواز شریف یہ دونوں اعزاز نوازنے پر رضا مند نہ ہوئے۔ جانشین نامزد کردیا۔ ’جانشین‘ جن واسطوں سے نواز شریف کو بھائے تھے ان کا ذکر ہمارے بہت ہی معتبر اور سینئر ساتھی عرفان صدیقی صاحب اپنے کالموں میں تفصیل سے بیان کرچکے ہیں۔
واسطوں اور سفارشوں کے ذریعے ریاست کے طاقتور ترین ادارے کی سربراہی سنبھالنے کے بعد قمر جاوید باجوہ صاحب کو خیال آیا کہ نواز شریف کو بے اختیار بنانے والی ہانڈی پکنے کو تیار ہے۔ اسے ضائع کرنا زیادتی ہوگی۔ ویسے بھی اس ہانڈی میں موجود سب سے موٹی اور خوش ذائقہ ’بوٹیاں‘ باجوہ صاحب ہی کو نصیب ہونا تھیں۔ ہانڈی کو چولہے سے اتارنے کے بجائے انھوں نے اسے ’دم‘ پر لگانے کا فیصلہ کیا اور ’پانچویں پشت کی ابلاغی جنگ‘ کا ’تڑکہ‘ بھی کشتے کی صورت تیار کرنا شروع کردیا۔
جن دنوں یہ ’کشتہ‘ تیار ہورہا تھا میں بدنصیب تواتر سے اس کالم میں دہائی مچاتا رہا کہ ’ابلاغ‘ ایک مخصوص ہنر کا تقاضا کرتا ہے۔ مذکورہ ہنر کے بنیادی تقاضوں سے ہٹ کر تشکیل دیا ’ابلاغ‘ بندر کے ہاتھ آئے استرے کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔یہ فریاد اگر وطن دشمنی نہیں تو کم از کم ’جہالت‘ ضرور گردانی گئی۔ گزشتہ ایک برس سے ’ابلاغی جنگ‘ کے لیے تیار کیے ’ذہن ساز کمانڈوز‘ اب خود کو ’ٹکرکے لوگ‘ثابت کررہے ہیں۔ ان کے خالقوں اور سرپرستوں کو سمجھ ہی نہیں آرہی کہ اب کیا کریں۔
بہتر یہی ہوگا کہ عوام کی اجتماعی بصیرت پر اعتبار کریں۔’صحافت‘ جس کا کام اسی کو سانجھے ہی رہنے ہیں۔روایتی میڈیا اپنے شعبے کے بنیادی تقاضوں کے ساتھ سختی سے کاربند رہے تو سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلایا تمام تر ہیجان بالآخر ناکارہ ہی ثابت ہوگا۔ ریاست ’ذہن سازی‘ میں وقت ضائع نہ کرے۔ اپنے بنیادی فرائض پر توجہ دے اور ملک میں قانون کی حکمرانی اور استحکام اس ضمن میں اولین ترجیح ہیں۔
(بشکریہ: روزنامہ نوائے وقت)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوجاہت مسعودکا کالم:فلمی ہیرو کے لاٹھیاں کھاتے پرستار اور بازوئے قاتل
Next Article معروف دانشور اور فیض احمد فیض کے داماد شعیب ہاشمی انتقال کرگئے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

Happy Zodiac Online game play Free Dangerous Beauty Comment 2026 RTP, Bonuses, Demonstration

مئی 17, 2026

Ramses Book Position: Resources, Totally free 30 free spins no deposit casino Spins and

مئی 17, 2026

Ramses II Position Because of the mr bet no deposit bonus codes uk Novomatic

مئی 17, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • Happy Zodiac Online game play Free Dangerous Beauty Comment 2026 RTP, Bonuses, Demonstration مئی 17, 2026
  • Ramses Book Position: Resources, Totally free 30 free spins no deposit casino Spins and مئی 17, 2026
  • Ramses II Position Because of the mr bet no deposit bonus codes uk Novomatic مئی 17, 2026
  • 40 Almighty Ramses casino true blue $100 free spins dos Demonstration Enjoy Totally free Slot Game مئی 17, 2026
  • Raging Rhino Trial Position 100 sherlock holmes slot play for real money percent free Gamble, RTP: 95 97% مئی 17, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.