Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جون 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»نصرت جاویدکا تجزیہ:اسلام آباد میں ہونے والی ایک اہم تقریب
تجزیے

نصرت جاویدکا تجزیہ:اسلام آباد میں ہونے والی ایک اہم تقریب

ایڈیٹرجولائی 12, 202310 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pakistan politics ,columns of nusrat javaid at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گزشتہ کئی برسوں سے اس کالم میں آپ کو اکتا دینے کی حد تک ابلاغ کے ہنر کو بیان کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس کی ضرورت نہایت شدت سے ان دنوں محسوس کی جب ہماری ریاست کے چند طاقت ور افراد نے یہ محسوس کیا کہ پاکستان ’پانچویں پشت کی ابلاغی جنگ‘ کی زد میں ہے۔ مبینہ ’جنگ‘ کو شکست دینے کے لیے صحافتی شعبے سے چندمحبان وطن کا چناؤ ہوا۔ان کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل تھی۔ انھیں مختلف ورکشاپس اور کورسز کے ذریعے دفاعی امور کے ’حساس پہلوؤں‘ سے متعارف کروانے کے بعد ’قومی مفاد‘ میں ’بیانیے‘ تشکیل دینے کی ’مہارت‘ سے مسلح کیا گیا۔ میں بدنصیب مسلسل فریاد کرتا رہا کہ صحافت اور ابلاغ ’جس کا کام اسی کو ساجھے‘ کا تقاضا کرتے ہیں۔ ’غیر‘ اس کی نزاکتوں سے آگاہ ہو ہی نہیں سکتے ۔
اپنی بات سمجھانے کو اکثربرطانوی سامراج کا حوالہ بھی دیتا رہا۔ کسی زمانے میں اس کے زیر نگین علاقوں میں ’سورج غروب ہی نہیں ہوتا تھا‘۔ پہلی جنگ عظیم کے بعد تاہم وہ یورپ میں اپنے حریفوں سے زچ ہونا شروع ہوا تو ہمارے خطے میں ’تحریک خلافت‘ اور گاندھی کی ٹیکس دینے کے خلاف چلائی مہم کا آغاز ہوگیا۔ مسلمانوں کی ایک کثیر تعداد بھی علماءکے ایک گروہ کے خیالات سے متاثر ہوکر ہندوستان کو ’دارالحرب‘ تصورکرتے ہوئے گھربار چھوڑ کر افغانستان جیسے دیگر ممالک میں ’ہجرت‘ کو مجبور ہوگئی۔ برطانیہ ’باغیانہ خیالات‘ کا اپنے تئیں موثر توڑ ڈھونڈنے میں ناکام رہا۔ بالآخر اسے ہمارے ہی ان چند ادیبوں اور شاعروں کی فراست سے رجوع کرنا پڑا جو کسی بھی صورت برطانیہ کے غلام ہونے پر خوش نہیں تھے۔ وہ مگر خود پر نازل ہوئی غلامی کے حقیقی اسباب کو جان کر اس سے نجات کی پرامن راہ ڈھونڈنے کے خواہاں بھی تھے۔ برطانوی سامراج کے خلاف باغیانہ مگر اپنی سرشت میں نراجی اور انتہا پسندانہ خیالات کا مقابلہ درحقیقت ان افراد کی فراست نے کیا اوریہ سلسلہ دوسری جنگ عظیم کے دوران ’کرنل فیض احمد فیض‘ اور ’میجر مولانا چراغ حسن حسرت‘ کی صورت بھی جاری رہا۔
مجھے یہ لکھتے ہوئے ہرگز ’دانشوارانہ رعونت‘ والی خوشی محسوس نہیں ہورہی کہ ’پانچویں پشت کی ابلاغی جنگ‘ کے لیے تیار کیے افراد کی اکثریت گزشتہ اپریل کے بعد سے اب اپنے ’ہنر‘ کو ان ہی قوتوں کے خلاف نہایت ضد اور لگن سے استعمال کررہی ہے جنھوں نے ان کے ہاتھ ’ابلاغ کی تلوار‘ تھمائی تھی۔ بہرحال جو ہوا سو ہوا۔ اس پر سیاپا فروشی سے اب کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
فی الوقت ابلاغ کے تناظر میں مجھے حیرانی ایک اہم واقعہ کی وجہ سے ہورہی ہے۔عملی رپورٹنگ سے عرصہ ہوا ریٹائر ہونے کے باوجود مجھے خبر تھی کہ پیر کے دن اسلام آباد میں ایک اہم اجتماع ہونا تھا۔ وزیر اعظم پاکستان کے علاوہ آرمی چیف کی موجودگی بھی مذکورہ اجتماع میں متوقع تھی۔ جس اجتماع کا ذکر تھا اس کا مقصد بھی میری دانست میں نہایت اہم تھا۔ موسمیاتی تغیراور غذائی بحران کے امکان میں گھرے پاکستان کو آنے والے دور کی آفتوں سے بچانے کے لیے عسکری اداروں کی بھرپور معاونت سے ایک منصوبہ تیار ہوا ہے۔اس کے ذریعے ملک بھر میں جدید سائنسی آلات کی بدولت ایسے رقبوں کی نشاندہی کی جائے گی جو ہمارے ہاں کپاس جیسی نقد آور فصل اور روزمرہ استعمال کی سبزیوں کے علاوہ گندم اور چاول جیسی بنیادی غذائی اجناس کی پیداوار کے قابل بنائی جاسکتی ہیں۔ مذکورہ رقبوں کی نشاندہی کے بعد ان کی آباد کاری کے لیے خلیج کے برادر ممالک اور چین جیسے دوستوں کو وہاں سرمایہ کاری کی سہولتیں دی جائیں گی۔ افسر شاہی کی رکاوٹوں سے بالاتر ’ون ونڈو‘ جیسا نظام ممکنہ سرمایہ کاروں کو وسیع تر رقبے طویل المدت لیز پر لینے کو اکسائے گا۔ یوں وطن عزیز کو اربوں ڈالر کو چھوتی غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے تیار کیا جاسکتا ہے۔
پیر کے دن اسلام آباد میں جو تقریب تھی وہ مذکورہ منصوبے کی ’افتتاحی تقریب‘ تھی ۔ مجھے گماں تھا کہ ہمارے تمام چینلوں پر اس تقریب کو براہ راست دکھایا جائے گا۔ گھر بیٹھے ہوئے میں نے ٹی وی دیکھنا کئی برسوں سے چھوڑ رکھا ہے۔ ان دنوں مگر ایک ٹی وی چینل پر ٹاک شو کا مہمان بھی ہوں۔ وہاں جاؤں تو ’حالاتِ حاضرہ‘ سے باخبر رہنے کے لیے ٹی وی آن کرلیتا ہوں اور ساتھیوں سے جاننے کی کوشش کرتا ہوں کہ میرے وہاں پہنچنے سے قبل ٹی وی سکرینوں پر کون سے موضوع زیر بحث تھے۔
مجھے یقین تھا کہ جن ساتھیوں سے مذکورہ سوال پوچھوں گا کہ ان کی اکثریت پیر کے دن والی تقریب میں ہوئی تقاریر کے اہم نکات بیان کرے گی ۔ انھوں نے تاہم مجھے یہ بتاتے ہوئے حیران وپریشان کردیا کہ مذکورہ تقریب کو براہ راست دکھایا ہی نہیں گیا۔ اس کے علاوہ شام ہونے سے قبل مذکورہ تقریب میں ہوئی تقاریر سے نکالے ٹکر بھی ٹی وی سکرینوں پر نظر نہیں آئے۔شام کے سات گزرجانے کے بعد وزیر اعظم پاکستان تاہم ’اچانک‘ ٹی وی سکرینوں پر رونماہوئے اور ان کا نظر بظاہر نہایت احتیاط سے ’ایڈٹ‘ ہوا خطاب سننے اور دیکھنے کو ملا۔ میرا کوئی متحرک ساتھی یہ کالم لکھنے تک مجھے ہرگز نہیں سمجھاپایا کہ جس تقریب کا میں ذکر کررہا ہوں اسے براہ راست دکھانے سے اجتناب کیوں برتا گیا؟
بہرحال وجہ جو بھی رہی ہو اس کی بدولت وہ منصوبہ بھرپور انداز میں عوام کے روبرو نہیں لایا جاسکا جو میری دانست میں موسمیاتی تبدیلیوں کے گرداب میں گھرے آج کے پاکستان کے لیے طویل المدت تناظر میں امید اور خیر کی نوید سناتا ہے۔ کاش اس کی تفصیلات اور جزئیات کو وسیع پیمانے پر زیر بحث لانے کا بندوبست یقینی بنایا جاسکے۔
(بشکریہ: روزنامہ نوائے وقت)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوسعت اللہ خان کا کالم:یہ زمیں ہے یا خلا میں کوئی تابوت رواں
Next Article رؤف کلاسراکا کالم:آئی ایم ایف ہمارا دشمن ہے؟ … (5)
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل

جون 28, 2026

صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 28, 2026

کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری

جون 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل جون 28, 2026
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 28, 2026
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری جون 28, 2026
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 27, 2026
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.