Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»نصرت جاوید کاتجزیہ : جغرافیائی حقیقتیں اور بڑھک بازی
تجزیے

نصرت جاوید کاتجزیہ : جغرافیائی حقیقتیں اور بڑھک بازی

ایڈیٹرستمبر 11, 202313 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pakistan politics ,columns of nusrat javaid at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان اور بھارت کے باہمی اور دیرینہ اختلافات دونوں ممالک کے اچھے خاصے معقول صحافیوں کو بھی بسا اوقات تھڑے بازوں والی بڑھک لگانے کو مجبور کر دیتے ہیں۔ میری دانست میں بھارت کے صف اول کے صحافی شیکھر گپتا کے ساتھ بھی ہفتے کے دن ایسا ہی معاملہ ہو گیا ہے۔
اپنے دورہ بھارت کے دوران عالمی معیشت کے 20 مہا کھلاڑی تصور ہوتے ممالک کی کانفرنس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد نے ایک عظیم تر منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ اس پر عملدرآمد بھارت کو آمدورفت کے تمام ممکنہ ذرائع استعمال کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ اور یورپ کے ساتھ جوڑ دے گا۔ بھارت، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے پاس مذکورہ منصوبے کو تیز ترین بنیادوں پر مکمل کرنے کے مالی اور تکنیکی وسائل یقیناً میسر ہیں۔ اس منصوبے کو لہٰذا محض ”خواب“ ٹھہراتے ہوئے جھٹلایا نہیں جاسکتا۔
شیکھر گپتا نے مذکورہ منصوبے کے اعلان کو تاہم قطعاً ایک مختلف زاویے سے دیکھا ہے۔ جذبات سے مغلوب ہو کر ٹویٹر جسے اب X (ایکس) کہا جاتا ہے پر ایک پیغام لکھ ڈالا۔ اس کی دانست میں مذکورہ منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے سعودی ولی عہد نے درحقیقت پاکستان کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ اسلام آباد کو بقول اس کے اب یہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ محمد بن سلمان کے اعلان کردہ عظیم تر منصوبے کا شریک کار بننا چاہتا ہے یا خود کو چین ہی کی ”باج گزار“ ریاست بنانے تک محدود رکھنا چاہتا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں اس نے انگریزی کا لفظ Vassal استعمال کیا تھا۔ ابتدا یہ لفظ اس آباد کار کے لئے استعمال ہوتا تھا جو کسی جاگیر دار سے ”ٹھیکے“ پر زمین لینے کے بعد اسے آباد کرتا تھا۔ بعد ازاں یہ ان کمزور ممالک کے لئے بھی استعمال ہونا شروع ہو گیا جو اپنے دور کی طاقت ور سلطنتوں کی جی حضوری سے اپنا وجود برقرار رکھتے تھے۔ اردو میں ایسی ریاستوں کو باج گزار پکارا جاتا ہے۔
بہرحال شیکھر گپتا کا یہ خیال تھا کہ پاکستان کے کئی دہائیوں سے ”برادر ملک“ کہلاتے سعودی عرب کے جواں سال ولی عہد کا پیش کردہ منصوبہ درحقیقت چین کی جانب سے تقریباً دو دہائیاں قبل سوچے ”ون بیلٹ۔ ون روڈ“ والے تصور کا متبادل ہے۔ چین پاکستان کا سمندروں سے گہرا اور ہمالیہ سے اونچا دوست شمار ہوتا ہے۔ اس تعلق کی وجہ سے پاکستان بھی ”ون بیلٹ۔ ون روڈ“ والے منصوبے میں شمولیت کو تیار ہوا اور اس ضمن میں سی پیک کے عنوان سے ہمارے ہاں مختلف منصوبوں کا آغاز ہوا۔ گپتا کو لیکن یہ گماں ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے متعارف کروائے نئے منصوبے کے بعد پاکستان اگر سی پیک سے کامل کنارہ کشی کو راغب نہ ہوا تب بھی اس عنوان کے تحت سوچے دیگر منصوبوں پر نظرثانی لازمی شمار کرے گا۔
شیکھر گپتا ایک ذہین، انتہائی پڑھا لکھا اور عالمی حقائق پر گہری نظر رکھنے والا صحافی ہے۔ اپنے تبصروں اور تحریروں میں وہ قابل ستائش حد تک حقیقت پسند بھی رہتا ہے۔ پاکستان مگر حقیقت پسند بھارتی صحافیوں کے دلوں میں بھی کانٹے کی طرح کھٹکتا ہے۔ دہائیوں سے جمع ہوئے تعصبات اکثر ان کی سوچ کو دھندلا دیتے ہیں۔
بھارتی صحافیوں کی اکثریت اس امر کی بابت ہرگز خوش نہیں تھی کہ چینی صدر شی بھارت میں G۔ 20 والے اکٹھ میں شریک نہیں ہوئے۔ روسی صدر بھی وہاں موجود نہیں تھا۔ پوتن کی عدم موجودگی تاہم بھارتی تبصرہ نگاروں نے کشادہ دلی سے نظرانداز کر دی۔ تمام تر توجہ یہ سیاپا مچانے پر مرکوز رکھی کہ چینی صدر نے بھارت میں ہوئی کانفرنس میں شریک نہ ہو کر ان کے ملک کے ساتھ رعونت بھری سرد مہری اختیار کی ہے۔ اس سے قبل چینی حکومت کی جانب سے ایک نقشہ بھی منظر عام پر آ چکا ہے جس میں ان دنوں بھارت کا حصہ شمار ہوتے کئی علاقے بھی چین کا جغرافیائی حصہ دکھائے گئے ہیں۔ چینی صدر کی جی ٹونٹی کے اجلاس سے غیر حاضری کو لہٰذا بھارتی مبصرین مذکورہ نقشے کے ساتھ جوڑتے ہوئے چین کے ان ملک کے خلاف ”جارحانہ عزائم“ کا واویلا مچا رہے ہیں۔ ایسا کرتے ہوئے مگر سعودی عرب کو خواہ مخواہ ”اپنی پارٹی“ بنا کر دکھایا جا رہا ہے۔
بھارت کے برعکس سعودی عرب کے چین کے ساتھ تعلقات ہرگز کشیدہ نہیں ہیں۔ ان دونوں کے مابین کئی عالمی معاملات کے بارے میں ”یکسوئی“ کا آغاز بلکہ 1980 ءکی دہائی میں ”افغان جہاد“ کے دوران ہو گیا تھا جب یہ دونوں ممالک کمیونسٹ روس کو افغانستان میں گھیر کر کمزور کرنا چاہ رہے تھے۔ آج سے چند ماہ قبل چین نے اپنے اثر و رسوخ کو نہایت خاموشی اور مہارت سے استعمال کرتے ہوئے ایران اور سعودی عرب کے مابین تاریخی تلخیوں کو بھلاتے ہوئے دوستی کی نئی بنیادیں تلاش کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ تاریخی اعتبار سے روس کے ایران کے ساتھ بھی دوستانہ یا مخاصمانہ رشتے نہایت قدیمی ہیں۔ سوویت یونین کی تباہی کے باوجود روس آج بھی رقبے کے اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔ روس اور چین کو نظرانداز کرتے ہوئے ”ایشیا اور یورپ“ کا ملاپ ادھورا ہی نظر آئے گا اور اس تناظر میں ایران کو بھی ”گیم“ سے باہر نہیں رکھا جا سکتا۔
ایشیا اور یورپ کو جدید ترین ذرائع آمدورفت اور ابلاغ کے ذریعے ایک دوسرے سے نتھی کرنے کا منصوبہ سوچتے ہوئے سعودی ولی عہد نے ایران اور چین کو ہرگز اس سے باہر نہیں رکھا ہو گا اور جغرافیائی حقیقتوں کی بدولت پاکستان بھی اس تناظر میں نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ ان دنوں یقیناً ہم معاشی اور سیاسی بحران کی بدولت انتہائی مشکل حالات میں گھرے ہوئے ہیں۔ وقت مگر کبھی ایک سا نہیں رہتا اور جغرافیائی حقیقتیں بہت ظالم ہوا کرتی ہیں۔ بڑھک بازی ان کی اہمیت جھٹلا نہیں سکتی۔
( بشکریہ:روز نامہ نوائے وقت )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پاک بھارت
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleملتان میں ایکسپو سنٹرکے قیام کاعمل تیز کیاجائے۔صالحہ حسن
Next Article علمدار حسین اسلامیہ کالج اور گرلز ہائی سکول کی تاریخی عمارات منہدم کیے جانے کا امکان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کیا ڈھاکہ میں ہونے والا مصافحہ دونوں ملکوں کو قریب لاسکتا ہے ؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جنوری 2, 2026

چار روزہ جنگ میں پاکستان بھارت پر فاتح رہا، امریکی کانگریس میں رپورٹ جمع

نومبر 19, 2025

دریائے نیلم کا رنگ کیوں بدلا ؟ کوچہ و بازار سے /ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

اکتوبر 7, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری اپریل 21, 2026
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے اپریل 21, 2026
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.