Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»نصرت جاویدکا تجزیہ: لفظی "جنگ” کا اختتام اور "نیا کٹّا”
تجزیے

نصرت جاویدکا تجزیہ: لفظی "جنگ” کا اختتام اور "نیا کٹّا”

ایڈیٹرنومبر 29, 20237 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pakistan politics ,columns of nusrat javaid at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بذاتِ خود ذات کا رپورٹر ہونے کا دعوے دار ہونے کے باوجود اعتراف کرتاہوں کہ سہیل وڑائچ اس شعبے کی مبادیات مجھ سے بہتر انداز میں سمجھتے ہیں۔عاجزی کے ساتھ اپنائے میٹھے انداز کی بدولت وہ دوسروں کو کھل کر بات کرنے کو مائل کردیتے ہیں۔بولنے سے زیادہ سنتے ہیں اور یوں اپنی رائے بنانے سے قبل ”خبر“ ڈھونڈ لیتے ہیں۔گزشتہ چند دنوں سے وہ طویل وقفے کے بعد تواتر سے کالم لکھ رہے ہیں۔ان سب کا کلیدی پیغام میری دانست میں یہ ہے کہ عمرا ن خان کو پاکستانی سیاست سے ”مائنس“ کرنے میں وقت ضائع نہ کیا جائے۔موصوف اپنی تمام تر خامیوں کے باوجود ہماری نوجوان نسل کی کماحقہ تعداد میں بے چینی کی آتش بھڑکا چکے ہیں۔ ریاستی جبر اس آتش کو محض وقتی طورپر دباسکتا ہے۔بہتر یہی ہوگا کہ عمران خان کی خودپرستی اور کوتاہیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے ان سے مکالمے کی گنجائش نکالی جائے۔
سہیل وڑائچ نے تواتر سے یہ پیغام دینا شروع کیا تو مسلم لیگ (نون) کے طرحدار نثرنگار اور اردو کے مستند استاد عرفان صدیقی صاحب خفا ہوگئے۔سہیل کو ایک کالم کے ذریعے عمران دور کے وہ تمام ہتھکنڈے یاد دلائے جو سیاسی مخالفین ہی نہیں بلکہ مجھ ایسے دوٹکے کے رپورٹر کا مکوٹھپنے کے لئے بھی نہایت سفاکی سے استعمال ہوئے تھے۔عرفان صاحب بھی اس دور میں ایک بودے الزام کے تحت گرفتار کرلئے گئے تھے۔جیل میں انہیں اس تاریک گوشے میں مقید رکھا گیا جو عادی مجرموں کے لئے مختص ہوتا ہے۔شعر ونثر کی دنیا میں تمام عمر کھوئے رہے استاد کو ہتھکڑی لگاکر بے رحم عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔مذکورہ کالم کے ذریعے عرفان صاحب نے عمران خان کے حوالے سے ”جیسی کرنی ویسی بھرنی“ والی حقیقت یاد دلانے کی کوشش کی۔ اس کے علاوہ اصرار یہ بھی کیا کہ عمران خان نے اصل بیر یعنی دشمنی نواز شریف سمیت وطن عزیز کے کسی سیاستدان سے مول نہیں لی بلکہ ہماری ریاست کے ایک طاقت ور دائمی ادارے کو للکارا ہے۔ ان کے ساتھ معافی تلافی کی گنجائش نکالنا کسی سیاستدان کے بس سے باہر ہے۔ عرفان صاحب کے جوابی کالم کے جواب میں سہیل وڑائچ نے ایک اور کالم لکھ دیا اور یوں ان دونوں کے مابین ”کالمی جنگ“ چھڑگئی۔ اس جنگ کی بدولت مجھ ریٹائر ہوئے رپورٹر نے آج کی سیاست سے جڑے کئی بنیادی سوالات کو ان کے جواب ڈھونڈے بغیر کم از کم بخوبی جان لیا۔ وہ ”جنگ“ اگرچہ کچھ طے کئے بغیر اب تھم چکی ہے۔
پیر کی صبح تاہم سہیل وڑائچ نے ایک اور کالم لکھ کر پنجابی محاورے والا ”نیا کٹا“ کھول دیا ہے۔ ان کی ذات میں متحرک رپورٹر یہ محسوس کررہا ہے کہ وطن عزیز کی ”مقتدر“ کہلاتی قوتیں فی الوقت اپنی تمام تر توجہ پاکستان کے معاشی استحکام پر مرکوزرکھنا چاہ رہی ہیں۔ آئی ایم ایف سے معاہدہ پر ٹھوس عمل داری کے بعد اب خلیجی ممالک سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری یقینی بنانے کی کاوشیں ہورہی ہیں۔ ان کی بدولت عام پاکستانی کی زندگی آسان ہوسکتی ہے۔پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لئے شہباز حکومت نے جو ہنگامی اقدامات لئے تھے انہوں نے ملک میں دیہاڑی دار ہی نہیں بلکہ متوسط طبقے کا جینا بھی محال بنادیا تھا۔آئی ا یم ایف کے ساتھ معاہدے کی بدولت بحالی کا عمل شروع ہوا۔نگران حکومت اس میں تیزی لے رہی ہے۔ ”مقتدرہ“ نے پوری قوت کے ساتھ اسے ڈالر کی قیمت مستحکم رکھنے کے قابل بنایا اور اب خلیجی ممالک کو معاشی اعتبارسے مستحکم ہوئے پاکستان میں بھاری بھر کم سرمایہ کاری کو مائل کیا جارہا ہے۔
سہیل وڑائچ میں موجود رپورٹر کا خیال تھا کہ مقتدرکہلاتی قوتیں یہ محسوس کررہی ہیں کہ ملکی معیشت کی بحالی اور اسے خوش حالی کے راستے پر ڈالنے کا جو سفر شروع ہوا ہے انتخابی عمل اسے سبوتاژ کرسکتا ہے۔آئندہ انتخاب کے لئے تاہم 8فروری 2024ءکی تاریخ طے ہوچکی ہے۔انتخاب البتہ اس تاریخ پر ہی منعقد کروانا پڑے تو ملک ایک بار پھر سیاسی کش مکش اور عدم استحکام کا شکار ہوسکتا ہے۔اسی باعث طاقت ورحلقوں میں یہ سوچاجارہا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخاب آئندہ برس کے اگست ستمبر تک موخر کردئے جائیں۔
پیر کی صبح چھپے جس کالم کا میں ذکر کررہا ہوں اس کا عنوان ”کھلاڑی“ پر توجہ دلاتا تھا۔ سہیل وڑائچ نے تاہم ”کھلاڑی“ کا ذکر اپنے کالم کے اختتامی حصے میں کیا۔انتخاب موخر ہونے کے امکان کی بنیادی وجہ تو معاشی استحکام کی تمنا ہی بتائی مگر بالآخریہ ”راز“ بھی کھول دیا کہ مقتدر کہلاتی قوتوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ کھلاڑی اور اس کی جماعت کو آئندہ انتخابات میں ناکام کیسے دکھانا ہے۔ مجھ جاہل کو سادہ ترین الفاظ میں نہایت ہوشیاری سے سہیل وڑائچ یہ کہتے سنائی دئے کہ پاکستان کو اب قومی اور صوبائی اسمبلیاں تشکیل دینے والے انتخاب فقط اس صورت نصیب ہوسکتے ہیں اگر کھلاڑی اور اس کی جماعت کی شکست ان میں یقینی (اور قابل اعتبار) دکھائی دے سکے۔
سہیل وڑائچ کے کالم سے اپنے تئیں یہ نتیجہ اخذ کرنے کے بعد مجھے جنرل ضیاء کے بیان کردہ ”مثبت نتائج“ یاد آ گئے۔جولائی 1977ءمیں اقتدار پر قابض ہونے کے بعد انہوں نے ”نوے روز میں“ نئے انتخابات کا وعدہ کیا تھا۔اس کے بعد مگر اس فکر میں مبتلا ہوگئے کہ نئے انتخاب ان کے وعدے کے مطابق ہوگئے تو ذوالفقار علی بھٹو اور ان کی جماعت دوبارہ برسراقتدار آجائے گی۔انتخاب سے پہلے لہٰذا ”احتساب“ کا تقاضہ ہوا اور قوم کو امید دلائی گئی کہ انتخاب فقط اسی صورت ہوں گے جب ان کے نتائج کا ”مثبت“ ہونا یقینی نظر آئے۔
اپریل 1979ءمیں انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کو قاتل قرار دلواکر پھانسی پر لٹکوادیا۔یہ سارا عمل لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کی بدولت ہوا۔ بھٹو کو پھانسی دلوانے کے باوجود جنرل ضیائ انتخابات کروانے کو رضا مند نہ ہوئے۔”مثبت نتائج“ کے حصول کے لئے 1985ئ تک انتظار کیا۔ اس برس بھی جو انتخابات کروائے وہ ”غیر جماعتی “بنیادوں پر منعقد ہوئے تھے۔یہ الگ بات ہے کہ جنرل ضیاءکے لئے ان انتخابات کے نتائج بھی ”مثبت“ ثابت نہ ہوئے کیونکہ ان ہی کے نامزد کردہ محمد خان جونیجو نے خود کو سچ مچ کا اور بااختیار وزیر اعظم سمجھنا شروع کردیاتھا۔
کھلاڑی کے خلاف قتل کا مقدمہ قائم نہیں ہوا۔موصوف کے خلاف جو مقدمات بنائے اور چلائے جارہے ہیں وہ ہماری سیاسی تاریخ کے تناظر میں مضحکہ خیز تو ہیں مگر انہونے نہیں۔نواز شریف کی طرح وہ سپریم کورٹ کی ازخود کارروائی کے ذریعے سیاسی عمل میں حصہ لینے کے نااہل بھی قرار نہیں پائے ہیں۔کھلاڑی اور اس کی جماعت کو لہٰذا انتخابی اعتبار سے بے اثر بنانے کے لئے مقتدر کہلاتی قوتوں کو ان برسوں سے تقریباََ دوگنا وقت درکار ہوگا جو جنرل ضیاءاور ان کے ہم نواؤں کو ”مثبت“ نتائج کے حصول میں گزارنا پڑا تھا۔
یہ کہنے کو مجبورہوں کہ اگر اب کی بار ”مثبت“ نتائج کے حصول یعنی عمران خان کی انتخابی شکست یقینی بنانے کے لئے انتظار کا سلسلہ شرو ع ہوگیا تو آئندہ انتخابات 2024ءکے اگست ستمبر میں بھی نہیں ہوپائیں گے۔اس امر کو یقینی بنانے کے لئے مگر ”آدھا تیتر-آدھا بٹیر“ والا جھانسہ بھی برقرار نہیں رہ پائے گا۔وطن عزیز کو 1958ءمیں لوٹنا ہی پڑے گا۔
(بشکریہ: روزنامہ نوائے وقت)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ:نگران وزیر اعظم کی مینڈیٹ سے ماورا بھاگ دوڑ
Next Article شاہ محمود قریشی کی نااہلی کی صورت میں مہر بانو الیکشن لڑیں گی ؟ سینئر صحافی مظہر جاوید کا تجزیہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

مئی 1, 2026

کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم

مئی 1, 2026

باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار

مئی 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.