Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»سلیکشن ہو چکی اب فقط الیکشن باقی ہے:برملا/نصرت جاوید
کالم

سلیکشن ہو چکی اب فقط الیکشن باقی ہے:برملا/نصرت جاوید

ایڈیٹرجولائی 23, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pakistan politics ,columns of nusrat javaid at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

فیصلہ تو اسی دن آگیا تھا جب حکم ہوا کہ حنیف عباسی کے خلاف سات سال سے چلائے ایفی ڈرین کیس کو ہر صورت 21جولائی تک نمٹادیا جائے۔ اس حکم کے بعد مجھ ایسے قانون کی باریکیوں سے نابلد افراد کو بھی خوب علم تھا کہ ”وہ کیا لکھیں گے جواب میں“۔ اس کے باوجود ہفتے کی دوپہر 12بجے سے رات 11بجے تک راولپنڈی شہر ڈرامائی سسپنس کی گرفت میں رہا اور بالآخر ”ٹانگہ آگیا کچہریوں خالی….“
حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنادی گئی ہے۔ ضمانت کا حصول ایسی سزا پالینے کے بعد بہت دشوار ہوجاتا ہے۔ ہائی کورٹ سے انکار کے امکانات بھی اپنی جگہ موجود ہیں۔ کم از کم دو سال کی ذلت ورسوائی بھگتنا لازمی نظر آرہا ہے اور مجھے گماں ہے کہ حنیف عباسی اپنے حصے میں آئی ذلت کے لئے ذہنی طورپر تیار تھے۔
راولپنڈی کے شہریوں کو اگرچہ 25جولائی سے پہلے ہی ان کے شہر سے قومی اسمبلی کی اس نشست کا ”نتیجہ“ مل گیا ہے جہاں حنیف عباسی پاکستان مسلم لیگ نون کی ٹکٹ پر راولپنڈی ہی کی لال حویلی سے اُٹھے بقراطِ عصر کے مقابل کھڑے تھے۔ بقراطِ عصر کو پاکستان کی اعلیٰ ترین عدالت اس سے قبل دورِ حاضر کا صادق وامین بھی ٹھہراچکی ہے۔ یہ سعادت ان سے قبل فقط عمران خان کو نصیب ہوئی تھی۔
بدقسمتی مگر یہ بھی رہی کہ عمران خان کو ”لاڈلا“ کے طعنے سننے کو ملتے ہیں۔بقراطِ عصر کی جانب کوئی توجہ ہی نہیں دیتا جنہوں نے اپنے شہر میں حکومتی وسائل سے ایک ہسپتال بھی تعمیر کروانا ہے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس صاحب کا غریب مریضوں کے لئے پریشان ہوتا دل بھی اس ہسپتال کی فوری تعمیر کا خواہاں ہے۔ قومی اسمبلی کا رکن منتخب ہوجانے کے بعد فرزندِ لال حویلی کے لئے اس تعمیر کو Fast Trackپر مکمل کروانا آسان ہوجائے گا۔
راولپنڈی کی لال حویلی سے اُٹھے فرزند عمران خان صاحب کے بھی بہت لاڈلے ہیں۔ تحریک انصاف نے راولپنڈی سے قومی اسمبلی کی ایک نہیں دونشستیں انہیں دان کررکھی ہیں۔ کئی پھنے خان Electablesلاکھوں جتن کے بعد گلے میں تحریک انصاف کا دوپٹہ ڈلوانے کا شرف حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ان کے مخالفین نے انہیں حقارت سے ”لوٹا“ پکارا مگر 2018کے انتخابات میں فتح کی کنجی تصور ہوتا بلے کا انتخابی نشان انہیں نصیب ہوگیا۔ فرزندِ لال حویلی کو اس نشان کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ قلم دوات سے کام چلارہے ہیں۔
عاشقانِ عمران خان حنیف عباسی کو ملی سزا کے بارے میں بہت شاداں ہیں۔ انہیں یقین ہے کہ ریحام خان صاحبہ سے ان کے کپتان کے بارے میں ایک ”گندی“ کتاب لکھوانے میں حنیف عباسی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ٹویٹر پیغامات کے ذریعے باور کروایا جارہا ہے کہ ربّ کریم نے کپتان سے ہوئی ناانصافی کا ازالہ کردیا۔ وہ ”خونی لبرلز“ جو حنیف عباسی کو ملی سزا کے طریقہ کار پر سوالات اٹھارہے ہیں خاص طورپر ان عاشقان کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔
بہت تواتر سے انہیں سمجھایا جارہا ہے کہ حنیف عباسی ایک ”منشیات فروش“ تھا۔ حکومت سے ایفی ڈرین کا کوٹہ لیا اور اسے منشیات کی پرچون فروشی میں مبتلا عناصر میں بانٹ دیا۔ یہ پرچون فروش ایفی ڈرین کو چھوٹی پُڑیوں میں ڈال کر شہر بھر میں پھیلارہے تھے۔ ربّ کا لاکھ لاکھ شکر کہ تاخیر ہی سے سہی انصاف ہوگیا۔ سیاست کی آڑ میں منشیات فروشی کو تحفظ دینے والے ایک بڑے مجرم سے نجات مل گئی۔
سیاست کی آڑ میں منی لانڈرنگ جیسے جرائم کا ارتکاب کرنے والا ایک اور گروہ جسے لوگ ”شریف خاندان “کے طورپر جانتے ہیں ”مافیا“ کہلوایا۔ اس مافیا کے دو سرکردہ افراد عمران خان صاحب کی محنت شاقہ کی بدولت اڈیالہ جیل جاچکے ہیں۔ خاں صاحب نے یہ اعلان بھی کردیا ہے کہ اب اڈیالہ جانے کی باری شہباز شریف کی ہے۔ میں ان کے اس دعوے سے اتفاق کرنے پر مجبور ہوں۔
سیاسی اعتبار سے حنیف عباسی راولپنڈی میں شہباز شریف کا آدمی تصور ہوتے تھے۔ میٹروبس ان کی نگرانی میں تعمیر ہوئی۔ اس شہر میں صحت اور تعلیم پر خرچ ہوئے ترقیاتی فنڈز بھی حنیف عباسی کے وسیلے سے تقسیم ہوئے تھے۔سپریم کورٹ سے نواز شریف کی تاحیات نااہلی کے بعد جب سزا یافتہ ہوئے سابق وزیر اعظم نے ”مجھے کیوں نکالا“ کے سوال کے ساتھ اسلام آباد سے براستہ جی ٹی روڈ لاہور جانے کا ارادہ باندھا تو آغاز سفر میں ان کا شوپھسپھسا تھا۔ حنیف عباسی نے بہت خلوص سے شہباز شریف کی Pragmatic سوچ کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا اور اپنے شہر میں رونق نہ لگنے دی۔معافی مگر نصیب نہیں ہوئی۔ سوپیاز کے ساتھ سوجوتے بھی مقدر ہوئے۔ شہباز شریف ”اپنے بندے“ کا تحفظ نہ کر پائے۔ حنیف عباسی کا حشر احد چیمہ جیسا ہوگیا۔ فواد حسن فواد بھی اسی صف میں کھڑے ہیں۔
راولپنڈی ہی سے قومی اسمبلی کی ایک اور نشست سے قمرالاسلام نامی سابق رکن صوبائی اسمبلی چودھری نثار علی خان کے خلاف پاکستان مسلم لیگ نون کی ٹکٹ سے امیدوار کھڑے ہونے کی جرات دکھابیٹھا۔ ان دنوں نیب کی حراست میں ہے۔ قمرالاسلام اور حنیف عباسی کا مقدر ہوئی ذلت ورسوائی اس بات کو یقینی بنارہی ہے کہ 25جولائی کے دن اٹک سے جہلم تک پھیلے پوٹھوہار میں نون لیگ کی کامیابی کی گنجائش باقی نہیں رہی۔یہ خطہ سپریم کورٹ کے ہاتھوں صادق وامین قرار پائے فرزندِ راولپنڈی اور چکری سے اُٹھے بااصول محب وطن چودھری نثار علی خان کا ہوچکا ہے۔
تجزیہ نگاروں کو انتخابی نتائج کا تخمینہ لگانے کے لئے کسی ”لہر“ یا ”ہوا“ کی ضرورت ہوتی۔ یوم انتخاب سے چار رووز قبل حنیف عباسی کو عمر قید سناکر نون مخالف ”لہر“ کو مہمیز لگادی گئی ہے۔ دیکھئے اس کا اثر وسطی پنجاب میں کہاں تک جاتا ہے۔ کم از کم راولپنڈی شہر تو فرزندِ راولپنڈی کے لئے Clearہو گیا۔ Selection ہوچکی اب فقط الیکشن باقی ہے کیونکہ رسم دُنیا بھی ہے موقع بھی ہے دستور بھی ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ نوائے وقت)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleووٹر کی عزت: جدو جہد / ڈاکٹر لال خان
Next Article حنیف عباسی کی سزا کے بعد عدالتی نظام کٹہرے میں/ سید مجاہد علی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک

مئی 2, 2026

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.