Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»انتخابات! خدا سے دعا‘ دریں دولت سے التجا: برملا/نصرت جاوید
کالم

انتخابات! خدا سے دعا‘ دریں دولت سے التجا: برملا/نصرت جاوید

ایڈیٹرجولائی 24, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pakistan politics ,columns of nusrat javaid at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

منگل سے جمعہ تک میں کراچی میں ہوں گا۔ جس ٹی وی نیٹ ورک کے لئے ایک شو کرتا ہوں اس نے انتخابی نتائج بتانے کے لئے خصوصی نشریات کا اہتمام کررکھا ہے۔ ہمہ وقت وہاں موجود رہنا پڑے گا۔ اس چوکس حاضری کی وجہ سے معمول کے مطابق صبح اُٹھ کر یہ کالم لکھنا ممکن نہیں ہوگا۔ آپ سے ملاقات بشرطِ زندگی آئندہ پیر کی صبح ہی ممکن ہوپائے گی۔ وقت مل گیا تو درمیان میں ایک آدھ کالم گھسیٹ ڈالوں گا۔
تھوڑی دیر کو اپنے دلوں میں موجود خواہشات کو بھول کرٹھنڈے دل سے انتخابی عمل کا جائزہ لیں تو آپ بآسانی دریافت کرسکتے ہیں کہ 4اپریل 2016کی صبح پانامہ دستاویزات منکشف ہوجانے کے بعد سے نواز شریف اور ان کے نام سے منسوب جماعت مسلسل ان اداروں کے ساتھ تناؤکے عالم میں ہے جو کسی بھی ریاست میں دائمی شمار ہوتے ہیں۔ ریاست کے دائمی اداروں کی خاص Dynamicsہوتی ہیں۔ اسے اُردو میں شاید ”حرکیات“ بھی کہا جاتا ہے۔میری دانست میں اگرچہ یہ لفظ اس پیچیدگی اور گہرائی کو بیان نہیں کرتا جو ان اداروں سے مختص ہوتی ہیں
عثمانی خلافت نے دائمی اداروں کی Dynamicsکو یورپ میں Nation Stateکا تصور اجاگر ہونے سے کم از کم100سال قبل دریافت کرلیا تھا۔ دائمی اداروں کو ترکی زبان میں ”دریں دولت“ کہا گیا۔ انگریزی میں Deep Stateکہا جاتا ہے۔ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہوجانے کے بعد کئی حوالوں سے یہ لفظ بارہاسننے میں آرہا ہے۔ ٹرمپ کے اپنی FBIسے جھگڑے-روسی صدر پیوٹن سے دوستی استوار کرنے کی خواہش اور شمالی کوریا سے ایٹمی معاملات طے کرنے کی جستجو اس لفظ کی یاد دلاتی ہے۔
پاکستان کی جانب لوٹتے ہوئے میں ترک بھائیوں کی متعارف کروائی ”دریں دولت“ کے استعمال کو ترجیح دوںگا اور یہ ”دولت“ نواز شریف اور ان کے نام سے منسوب جماعت کے ساتھ Comfortable محسوس نہیں کررہی ۔ دونوں کے مابین جو تناؤموجود ہے اس کا ذمہ دار کون ہے؟اس سوال کا جواب ڈھونڈنا مجھ ایسے سطحی ذہن والے رپورٹر کے لئے ممکن نہیں۔نہ ہی میں عقل کل اور اصول پسنددانشوروں کی طرح یہ طے کرنے کی سکت رکھتا ہوں کہ دونوں فریقین میں سے کون درست ہے یا غلط۔ توجہ فقط نظر آنے والے حقائق تک محدود رکھنا مناسب ہوگا اور نظر آنے والے تناؤ کا ٹھنڈے دل سے جائزہ لیا جائے تو 25جولائی 2018کے انتخابات کے ذریعے نواز شریف کے نام سے منسوب جماعت کا کم از کم وفاق میں حکومت بنانا ناممکن محسوس ہورہا ہے۔
انتخابی میدان میں عمران خان صاحب اور ان کی جماعت کی متحرک موجودگی نواز شریف کے نام سے منسوب جماعت کو حکومت سازی سے روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ 22سال کی مسلسل محنت سے خان صاحب نے پنجاب اور KPKمیں ایک طاقت ور ووٹ بینک تشکیل دیا ہے۔ اس ووٹ بینک کی بدولت تحریک انصاف 25جولائی 2018کی رات قومی اسمبلی کی 272نشستوں میں سے جن پر براہِ راست انتخاب ہونا ہیں 80سے 100کے قریب نشستیں جیت سکتی ہے۔ نواز شریف کے نام سے منسوب جماعت بھی تقریباََ اتنی ہی نشستیں حاصل کرلے تو پارلیمان Hungہوجائے گی۔
معلق پارلیمان میں حکومت سازی کا عمل بہت جان لیوا ہوجاتا ہے۔ خان صاحب کسی بھی صورت نواز شریف کے نام سے منسوب جماعت کے ساتھ مل کر مخلوط حکومت بنانے کو تیار نہیں ہوں گے۔ ارادے ان کے پیپلز پارٹی کے بارے میں بھی ایسے ہی ہیں۔ اگرچہ راولپنڈی کی لال حویلی سے اُٹھے ان کے سیاسی گرو مطمئن ہیں کہ خان صاحب کو وزیر عظم بنوانے کے لئے وہ بلاول بھٹو زرداری کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ خان صاحب بھی ”وسیع تر قومی مفاد“ میں ایسے بندوبست کے لیے تیار ہوسکتے ہیں۔ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی حکومت سازی کیلئے متفق ہوگئے تو بلوچستان سے ممکنہ اراکین قومی اسمبلی بھی ان کے ساتھ مل جائیں گے۔ آزاد بنیادوں پر قومی اسمبلی میں آئے افراد بھی اس بندوبست کا حامی ہوجانے میں اپنے ضمیروغیرہ پر کوئی بوجھ محسوس نہیں کریں گے۔
وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد خان صاحب ہمارے نظام میں ”انقلابی“ تبدیلیاں لانے پر تلے بیٹھے ہیں۔ مخلوط حکومت مگر سمجھوتوں کا تقاضہ کرتی ہیں۔ خان صاحب فی الوقت سمجھوتوں کے لئے تیار نظر نہیں آرہے۔ ان کے خیبرپختونخواہ میں لگائے پرویز خٹک نے اگرچہ سمجھوتوں ہی کی بدولت KPKمیں بطور وزیر اعلیٰ 5سال مکمل کئے ہیں اور خان صاحب اس صوبے میں چلائی حکومت کے انداز اور ترجیحات کو ”مثالی“ ٹھہراتے ہوئے ملک بھر میں متعارف کروانا چاہ رہے ہیں۔ ہوسکتا ہے بالآخر وہ یہ بات تسلیم کرلیں کہ اسلام آباد میں وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد انہیں پرویز خٹک کی دکھائی راہ پر چلنا ہوگا۔
عمران خان صاحب راولپنڈی کی لال حویلی سے اُٹھے بقراطِ عصر کی فراست کی بدولت مخلوط حکومت کے وزیر اعظم منتخب ہوگئے تو یقینا نواز شریف کے نام سے منسوب جماعت کی ٹکٹ پر قومی اسمبلی میں آئے افراد چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ خان صاحب کو سکون سے اپنے ایجنڈے کی تکمیل پر توجہ دینے کے لئے انہیں کسی نہ کسی صورت تیار کرنا ہوگا۔ گھی سیدھی اُنگلیوں سے نکل نہ پایا تو ”دیگر راستے“ اختیار کرنا ہوں گے۔
25جولائی 2018سے نئی قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس کے انعقاد کے درمیان آئینی اعتبار سے 3ہفتے کا وقفہ لازمی سمجھا جاتا ہے۔ میری ناقص رائے میں 26جولائی 2018کی صبح سے شروع ہونے والے یہ تین ہفتے پاکستان کی سیاسی تاریخ کے اہم ترین شمار ہوں گے۔ ”مائنس ون“ کا اصل اطلاق ان ہفتوں کے دوران ہوتا نظر آسکتا ہے۔ شہباز شریف صاحب رکاوٹ بنے تو نیب متحرک ہوجائے گا۔ احد چیمہ اور فواد حسن فواد کے ”اعترافی بیانات“ منظرِ عام پر آجائیں گے۔ شہباز صاحب کو ان بیانات کی وجہ سے ریمانڈ کے تحت تفتیش میں آسانی کے لئے جیل جانا پڑا تو قومی اسمبلی میں نواز شریف کے نام سے منسوب جماعت کی ٹکٹ پر آئے افراد کو کسی اور رہ نما سے رجوع کرنا ہوگا۔ میرے ذہن میں دو تین نام ہیں جو یہ رہ نمائی فراہم کرسکتے ہیں۔ فی الوقت ان کا ذکر ضروری نہیں۔
ربِ کریم سے فریاد فقط اتنی ہے کہ25جولائی 2018کا دن خیروعافیت سے گزرے۔ ہارے لوگ اپنی پسند کے امیدواروں کو ووٹ دینے بھاری تعداد میں گھروں سے نکلیں۔ ”دریں دولت“ سے ہاتھ باندھ کر التجا ہے کہ انتخاب کے دن پاکستان کے وسیع تر مفاد میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ انتخابی نتائج آگئے تو کھیل مزے دار ہوجائے گا۔ پورے تین ہفتے ہمیں یہ دریافت کرنے میں صرف کرنا پڑیں گے کہ بالآخر وزارتِ عظمیٰ کا حلف عمران خان صاحب ہی نے اُٹھانا ہے یا کوئی ”سنجرانی“ طلوع ہونے والا ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ نوائے وقت)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleلائسنس والی کمپنیوں اور ایفیڈرین کی کہانی : چنگی گل / کاشف رفیق
Next Article ووٹ بھی ڈالیں اور خصوصی دعا بھی کریں: روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک

مئی 2, 2026

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.