Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»ووٹ بھی ڈالیں اور خصوصی دعا بھی کریں: روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

ووٹ بھی ڈالیں اور خصوصی دعا بھی کریں: روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرجولائی 24, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آج کے کالم میں، میں نے جو بات آخر میں کہنی ہے وہ میں شروع میں ہی کہنا چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ 25جولائی کو انتخابات کے روز خواہ موسلادھار بارش ہو، آندھی چلے، طوفان آئے مگر آپ نے ووٹ ڈالنے ضرور جانا ہے اور صرف خود نہیں جانا اپنے عزیز و اقارب، دوستوں اور ہمسایوں کو بھی اصرار کرنا ہے کہ وہ ووٹنگ میں حصہ ضرور لیں۔ اگر آپ ووٹ ڈالیں گے تو کسی پر نہیں خود پر اور آنے والی نسلوں پر بھی احسان کریں گے۔ آپ کے ووٹوں سے نئی حکومت نے وجود میں آنا ہے جس کی مدت پانچ سال ہو گی۔ ان پانچ برسوں میں یہ حکومت مختلف پالیسیاں بنائے گی۔ یہ پالیسیاں پاکستان کو مضبوط بھی کر سکتی ہیں۔ عوام میں خوشحالی بھی لا سکتی ہیں۔ انصاف بلاتاخیر کا خواب بھی پورا کر سکتی ہیں۔ بشرطیکہ آپ نے کسی ایسی جماعت کا انتخاب کیا جس نے گزشتہ پانچ برسوں میں بہتر کارکردگی دکھائی ہو۔ لیکن اگر آپ اپنے انتخاب میں غلطی کرتے ہیں اور کسی ایسی جماعت کو ووٹ کاسٹ کر دیتے ہیں جو گزشتہ پانچ برسوں میں پاکستان کو آگے لے جانے کی بجائے پیچھے لے جانے کا باعث بنی ہو تو ظاہر ہے اس کے بھیانک نتائج آپ ہی نہیں آپ کی آئندہ نسلیں بھی بھگتیں گی۔ 25جولائی کو آپ نے زندگی یا مردنی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہے۔
آپ نے جلسے جلوس کر لئے۔ ’’آوے گا بھئی آوے گا‘‘ کے
نعرے بھی لگا لئے، زندہ باد، مردہ باد کے نعرے بھی لگا لئے۔ بھنگڑوں کا شوق بھی پورا کر لیا۔ اپنے رہنماؤں پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کر لیں۔ یہ سب کچھ کر لیا۔ بہت اچھا کیا۔ مگر اب آپ نے اپنے خوابوں کی تعبیر کے لئے اس جماعت کو ووٹ بھی ڈالنا ہے جس نے گزشتہ پانچ برسوں میں آپ کے لئے بہت کچھ کیا۔ تاہم اس کا فیصلہ میں نے یا کسی اور نے نہیں آپ نے خود کرنا ہے اور کم از کم پرچی ڈالتے وقت تھوڑی دیر کے لئے اپنی وابستگیاں بھول کر غیر جانبدار ہو جانا ہے اور پھر اسی غیر جانبداری کے نتیجے میں آپ جس فیصلے پر پہنچیں اس کے مطابق اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔ مجھے علم ہے میں آپ کو بچوں کی طرح سمجھا رہا ہوں اور کوئی پتہ نہیں کہ آپ مجھے سمجھانے کی پوزیشن میں ہوں۔ مگر میں رائے دہی کے حوالے سے بہت جذباتی ہو رہا ہوں۔ اس لئے مجھے معاف کر دیجئے۔ بس ووٹ ڈالنےضرور چلے جایئے۔
25جولائی بروز بدھ سارے ملک میں عام تعطیل ہو گی۔ مجھے خدشہ ہے کہ ملک و قوم کے غم میں مستقل نڈھال رہنے والے بعض دانشور اس روز چھٹی منائیں گے اور ٹی وی اسکرین کے سامنے بیٹھ کر رزلٹ دیکھتے ہوئے تبصرہ آرائی کر رہے ہوں گے۔ یہاں ان کا ذکر غیر ضروری طور پر آ گیا۔ مجھے یقین ہے ایسے لوگ بہت کم ہوں گے۔ بہرحال جن دوستوں کے ووٹ ان کے آبائی شہروں میں ہیں وہ ایک دن پہلے وہاں پہنچنے کی کوشش کریں اگر کسی کے نیشنل آئی ڈی کارڈ کی ڈیٹ ایکسپائر ہو گئی ہے۔ میری اطلاع کے مطابق اسے بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت ہے البتہ فوٹو کاپی پر ووٹ نہیں ڈالا جا سکے گا۔
ایک ضروری بات یہ کہ اگر کوئی شخص پولنگ بوتھ پر یا پولنگ اسٹیشن کے باہر آپ کو آپ کی مرضی کے خلاف کسی اور کو ووٹ کاسٹ کروانے کی کوشش کرے تو آپ فوری طور پر اپنی جماعت کے نمائندے یا کسی غیر جانبدار سرکاری اہلکار کو مطلع کریں اور یہ دھاندلی نہ ہونے دیں۔ ایک اہم بات اس کے علاوہ بھی ہے اور وہ یہ کہ عموماً ہارنے والا امیدوار مار دھاڑ سے ایسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے جس سے اس حلقے کے انتخابات ملتوی ہو جائیں اور اگر کسی جماعت کو اپنے حوالے سے ملک بھر سے یا کسی صوبے سے مسلسل منفی نتائج کی اطلاع مل رہی ہو تو پھر ہر جگہ ایسا ہی منظر نظر آتا ہے۔ پاکستان سے محبت کرنے والے کسی بھی جماعت کے فرد کو اس ہلڑ بازی کا نہ صرف حصہ نہیں بننا چاہئے بلکہ حالات کو پُر امن بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے آگے آنا چاہئے۔ موجودہ انتخابات (خصوصاً) بچوں کا کھیل نہیں ہیں بلکہ آپ کے بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہیں۔ لہٰذا براہ کرم پُرامن ماحول پیدا کرنے میں اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لائیں۔
پس نوشت میں یہ سطور ابھی یہیں تک لکھ پایا تھا کہ ٹی وی اسکرین پر نظر پڑی۔ جس پر یہ خبر چل رہی تھی کہ جیل میں ڈاکٹروں کے بورڈ نے میاں نواز شریف کو فوری طور پر راولپنڈی کارڈیالوجی اسپتال میں داخل کرنے کی سفارش کی ہے اور کہا ہے کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو ان کے گردے فیل ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ خبر کل ہی سامنے آ گئی تھی مگر انتہائی افسوسناک بات ہے کہ ایک بہت بڑے قومی رہنما جو تین بار ملک کے وزیراعظم بھی رہ چکے ہیں جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی پاکستان بنا کر ہمارے بدترین دشمن انڈیا کے خطرات سے اپنے ملک کو ہمیشہ کے لئے محفوظ کر دیا، اس کے ساتھ یہ سلوک کیا جا رہا ہے۔ میاں صاحب ہارٹ کے مریض بھی ہیں۔ ان کے ساتھ ایک مستقل ڈاکٹر ہوتا ہے مگر اسے ہفتے میں صرف ایک دن میاں صاحب سے ملنے کی اجازت دی گئی جس کی وجہ سے نوبت یہاں تک پہنچی۔ابھی خبر آئی ہے کہ میاں صاحب نے اسپتال میں ایڈمٹ ہونے سے انکار کر دیا ہے اور جیل ہی میں رہتے ہوئے علاج معالجہ کی سہولتوں کا مطالبہ کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں صحت کاملہ عطا فرمائے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleانتخابات! خدا سے دعا‘ دریں دولت سے التجا: برملا/نصرت جاوید
Next Article برلن، لاہور اور ہماری گلی: تیشہ نظر/ وجاہت مسعود
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک

مئی 2, 2026

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.