Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»ثبات ایک تغیر کو ہے زمانے میں۔۔نصرت جاوید
کالم

ثبات ایک تغیر کو ہے زمانے میں۔۔نصرت جاوید

ایڈیٹرفروری 6, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کسی بھی صحافی کا حقیقی اثاثہ اور روح کو شانت رکھنے والا حتمی سہارا وہ لوگ ہوتے ہیں جن سے کبھی سرسری ملاقات بھی نہیں ہوئی ہوتی۔ صرف صحافتی کام ہی تعارف اور تعلق کا با عث ہوتا ہے۔ میں خود کو حقیقی معنوں میں بہت خوش نصیب شمار کرتا ہوں کہ چاہنے والوں کی ایک خاطر خواہ تعداد مجھے بھی اپنے صحافیانہ کام کی بدولت نصیب ہوئی ہے۔ نفرت کرنے والوں کی تعد اد ان کے مقابلے میں نظرانداز کردینے کے قابل ہے۔کچھ دنوں سے میرے چاہنے والوں کی ایک موثر تعداد مگر میرے صرف اخباری کالموں تک محدود ہوجانے سے بہت ناراض ہے۔تواتر کے ساتھ اصرار ہورہا ہے کہ میں یوٹیوب کے ذریعے ان سے مزید رابطے کی راہ نکالوں۔ مجھے یہ سمجھانے میں بہت دِقت ہورہی ہے کہ عمر کے اس حصے میں داخل ہوچکا ہوں جہاں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ابلاغ کے نئے راستے بنانے کی صلاحیت وہمت موجود نہیں رہتی۔ اسی میڈیم پر تکیہ کرنا پڑتا ہے جس کے بارے میں برسوں کے تعلق کی وجہ سے اپنی بات کہنے کا اعتماد میسر ہو۔
پاکستان ہی نہیں بلکہ د±نیا بھر میں یہ خوف پھیل چکا ہے کہ ٹی وی صحافت اور خاص کر سوشل میڈیا کے متعارف ہوجانے کے بعد روایتی اخبارات معدومیت کا شکار ہوجائیں گے۔شاید چند برس بعد ایسی نسل ا±بھرکے سامنے آئے گی جو ”اخبار“ کے تصور ہی سے آگاہ نہ ہوگی۔اسے ”کسی زمانے“ کی متروک شدہ شے شمار کیا جائے گا۔مجھ ایسے شخص کے لئے جس نے ساری عمر کل وقتی صحافت کے ذریعے رزق کمایا ہے”اخبار کی موت“ کی اطلاع دل دہلادینے والی خبر ہے۔ایسے میں باقی رہ گئی زندگی کو بسر کرنے کے لئے روزمرہّ آمدنی کے دیگر ذرا ئع ڈھونڈنے کی مجبوری لاحق ہوجاتی ہے۔ہرتلاش کے بعد مگر نتیجہ یہی نکلتا ہے کہ اپنے بس کی بات نہیں۔ جو ہے۔جب تک چل سکتا ہے اسی پر گزارہ کرو۔”ثبات ایک تغیر کو ہے زمانے میں“والی حقیقت کے آگے سرجھکادو۔چند ہفتوں سے بہت تحقیق کے بعدلکھی تحریروں کو مگر غور سے پڑھا تو تھوڑا اطمینان نصیب ہوا۔”اجے قیامت نئیں آئی“والا پیغام دیتی یہ تحریریں بتاتی ہیں کہ ”اخبار“ کا مطلب محض کاغذوں کا وہ پلندہ نہیں جو ہاکر کے ذریعے آپ کو صبح ا±ٹھتے ہی گھر کے باہر پڑا نظر آتا ہے۔ ”اخبار“ درحقیقت ایک طرزِ تحریر کا نام بھی ہے۔ انگریزی زبان میں اسے Long Form Journalism کہا جا رہا ہے۔ محسوس یہ ہورہا ہے کہ فیس بک اور ٹویٹر کے ذریعے ”خبروں“ کے عادی اذہان ابLong Form صحافت کے بہت شدت سے طلب گار ہیں۔ زندگی کے پیچیدہ ترین مسائل کو صرف ایک ر±خ سے دیکھتے ہوئے اپنے دلوں میں جاگزیں تعصبات کو تسکین پہنچاتی وڈیوکلپس وائرل ہوکر لوگوں میں فوری اشتعال پیدا کرتی ہیں۔یہ ا شتعال ہیجان کی طرف لے جاتا ہے۔ خواہش اب یہ ا±جاگر ہورہی ہے کہ معاشرے کو درپیش مسائل کو مختلف زاویوں سے دیکھنے کی عا دت واپس آئے۔حقائق کو وسیع تر تناظر میں دیکھنے کی کوشش لوٹ آ ئے۔کئی معتبر یونیورسٹیوں نے مہینوں تک پھیلی تحقیق کے بعد نتیجہ یہ اخذ کیا ہے کہ لوگوں کے ذہنوں میں اپنے معاشرے کے بارے میں مسلسل ابھرتے پریشان کن سوالات کو صرفLong Formصحافت ہی کماحقہ انداز میں پیش کرسکتی ہے۔یہ طرز صحافت روایتی ”اخبار“ کی صورت میسر نہ ہوتو سوشل میڈیا کو بھی بالآخر اس سے رجوع کرنا ہوگا۔ ”صرف دومنٹ“ والی وڈیوز کام نہیں آئیں گی۔Long Formصحافت کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے ٹھوس اعدادوشمار کے ذریعے امریکہ کے چند قصبات کا بھی ذکر ہوا۔ ان قصبات کے رہائشی گزشتہ کئی برسوں سے ”معلومات“ کے حصول کے لئے اخبارات کے بجائے فقط سوشل میڈیا سے رجوع کررہے تھے۔ ان قصبات میں جرائم کی شرح ان علاقوں سے زیادہ نظر آئی جہاں اب بھی لانگ فارم صحافت کسی نہ کسی صورت زندہ ہے۔ محض سوشل میڈیا کے ذریعے ”معلومات“ حاصل کرنے والے علاقوں میں نسلی تعصب بھی شدید تر نظر آیا۔ بڑے شہروں کی خوشحال مڈل کلاس اور وسیع تر معنوں میں ریاستی نظام کے خلاف اندھی نفرت بھی ایسے ہی علاقوں میں دیکھنے کو ملی۔ٹھوس اعدادوشمار پر مبنی اس تحقیق کو ذہن میں رکھتے ہوئے برطانوی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹی وی لائسنس کی صورت میں جو رقم وہ سالانہ جمع کرتی ہے اس کا 25 فیصد حصہ ہر صورت چھوٹے شہروں میں مقامی اخبارات کو زندہ رکھنے کے لئے خرچ کیا جائے۔ بڑے نام والے کئی بے روزگار ہوئے صحافیوں کو ترغیب دی گئی کہ وہ لندن اور مانچسٹر جیسے شہروں کو چھوڑ کر چھوٹے قصبات میں رہائش پذیر ہوں اور وہاں کے مقامی مسائل کو اخبارات کے لئے ضروری تصور کئے ہنر کے ساتھ استعمال کرتے ہوئے مختلف النوع زاویوں سے دیکھتے ہوئے وسیع تر تناظر میں رکھ کر پیش کریں۔
تحقیق یہ بھی بتارہی ہے کہ برطانوی حکومت کی جانب سے مقامی اخبارات کی سرپرستی نے قصباتی لوگوں کو ذرا اطمینان بخشا ہے۔ وہ Brexitکی وجہ سے پھیلے خوف سے نبردآزما ہونے میں آسانی محسوس کررہے ہیں۔لانگ فارم صحافت کی اہمیت کو عالمی میڈیا میں چھپے
مضامین کی بدولت گویا ازسرنودریافت کرنے کے بعد مجھے وطنِ عزیزکا خیال آیا۔ہمارے ہاں گزشتہ چند برسوں سے بہت ہیجان پھیلا ہوا ہے۔تحریک انصاف نے 2011 سے بہت شدت کے ساتھ اس ہیجان کا بنیادی سبب کرپشن کو ٹھہرایا۔لوگوں کو قائل کردیا کہ اگر کرپشن پر قابو پالیا جائے تو ہمارے تمام مسائل خودبخود حل ہونا شروع ہوجا ئیں گے۔ معاشرے میں ٹھہراﺅ آجائے گا۔ زندگی میں راحتیں بڑھنا شروع ہوجائیں گی۔کرپشن کو ہماری مشکلات کا واحد سبب ٹھہراتے ہوئے تحریک انصاف گزشتہ پانچ مہینوں سے حکومت میں ہے۔معاشی میدان میں لیکن رونق دیکھنے کو نہیں مل رہی۔ماضی کے ”چور اور لٹیرے“ تحریک انصاف کے وزراءکی نظر میں قومی خزانہ خالی کرگئے ہیں۔شاید وہ درست کہہ رہے ہوں گے۔خلقِ خدا نے مگر اس حکومت کو ”چوروں اور لٹیروں“ کو گرفت میں لانے سے نہیں روکا۔عام شہری کے گیس کے بلوں میں اس کے باوجود تین سے چار گنا اضافہ ہوگیا۔اس اضافے کو برداشت کرنے کی لوگوں میں سکت ہی موجودنہیں۔ وہ بلبلاا±ٹھے ہیں۔ان کی پریشانیوں کو لیکن ہمارے میڈیا نے وسیع ترتناظر میں بیان کرنے کا حقیقی معنوں میں تردد نہیں کیا۔گیس کے وزیر غلام سرور خان بھی گیزر کو ”لگڑری“ ٹھہراتے ہوئے ”باجوکی گلی“ سے کھسک لئے۔مسئلہ فقط گیس کے بلوں میں ہوشربا اضافہ تک محدود نہیں۔پاکستان کو ہم برسوں سے ایک ”زرعی ملک“ کے طورپر پیش کرتے چلے آئے ہیں۔کاشت کار کی زندگی جس انداز میں ان دنوں اجیرن ہوئی نظر آرہی ہے اس کا تذکرہ پاپولر میڈیا میں شاذہی دیکھنے کو ملتا ہے۔Ratingکی تڑپ نے ٹی وی صحافت کو بڑے شہروں کے متوسط طبقے کوEngage کرنے تک محدودکررکھا ہے۔ اس تناظر میںLong Formصحافت کی ”اخباری“ طرز تحریر اور کاوشوں کی بے پناہ گنجائش موجود تھی۔ پرنٹ میڈیا نے مگر اس کا خاطر خواہ فائدہ نہیں اٹھایا۔مثال کے طور پر اس بار ہمارے ہاں ضرورت سے بے تحاشہ زیادہ آلو پیدا ہوا ہے۔ ہزاروں افراد نے اسے کاشت کیا مگر فصل پک جانے کے بعد انہیں آلو کی وہ قیمت بھی بازار سے نہیں مل پارہی جو اسے پیدا کرنے میں صرف ہوئی تھی۔ آلو کے بحران نے لہذا ہزاروں گھرانوں کو فکر میں مبتلا کردیا۔ہم لانگ فارم والے صحافیوں نے میرے سمیت اس کا ذکر تک نہیں کیا۔یہ بات بھول گئے کہ آلو ا±گانے والوں کی کثیر تعداد بھی میڈیا کی صارف ہے۔ان کی کثیر تعداد کو خود پر نازل ہوئی مصیبت کے تذکرے اور تجزیے کی ضرورت ہے۔مجھ ایسے لوگوں کو یوٹیوب کے ذریعے خود کو ”جدید“ ثابت کرنے کے بجائے اپنے قدیمی ہنر کو خلقِ خدا کے حقیقی مسائل کو اجاگر کرنے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ ”اخبار“ کی ضرورت زندہ رہے۔
(بشکریہ:روزنامہ نوائے وقت)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleادب کا جشن (۱) ۔۔زاہدہ حنا
Next Article ”لاہور کا قدیم ترین گورا قبرستان…1841۔۔ہزار داستان/مستنصر حسین تارڑ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 26, 2026

اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

اپریل 25, 2026

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.