Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»نصرت جاویدکا تجزیہ۔۔دھڑے اور ڈیرے کی سیاست کا امین ، حاجی مصطفی کھوکھر
تجزیے

نصرت جاویدکا تجزیہ۔۔دھڑے اور ڈیرے کی سیاست کا امین ، حاجی مصطفی کھوکھر

ایڈیٹرجنوری 12, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pakistan politics ,columns of nusrat javaid at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اتوار کی صبح نسبتاََ دیر سے اُٹھ کر یہ کالم مکمل کرنے کی فکر میں اُلجھا ہوا تھا کہ رانا جواد کا فون آگیا۔وہ ’’جیو‘‘ ٹیلی وژن کے ڈائریکٹر نیوز ہیں۔گھر کے فرد کی مانند ہیں۔کوئی ’’تازہ ترین‘‘ خبر آجائے تو مجھے آگاہ کرنا لازمی شمار کرتے ہیں۔دُکھی آواز کے ساتھ انہوں نے اطلاع دی کہ ’’سینیٹر(مصطفیٰ کھوکھر) کے ساتھ ٹریجڈی ہوگئی ہے۔‘‘ مزید تفصیلات جاننے کا مجھ میں حوصلہ نہیں تھا۔مصطفیٰ ہمارا مشترکہ دوست ہے۔اس کے والد حاجی نواز کھوکھر صاحب گزشتہ کئی دنوں سے ہسپتال میں داخل تھے۔شبہ تھا کہ کوروناکی زد میں آگئے ہیں۔بے شمار ٹیسٹوں نے مگر آگاہ کیا کہ نمونیہ اور شوگر کا پرانا مرض پیچیدہ ہوکر انہیں جہان فانی سے بالآخر لے جانے میں کامیاب ہوگیا۔
حاجی صاحب سے شناسائی کا سلسلہ 1985میں شروع ہوا تھا۔اس طویل عرصے میں ان سے دس سے زیادہ ملاقاتیں نہیں ہوئیں۔ انہوں نے میری بابت مگر ہمیشہ احترام بھری گرم جوشی برقرار رکھی۔اکثر میرے کئی جونیئر ساتھیوں کو بہت فخر سے آگاہ کرتے رہے کہ ذاتی تجربے سے وہ یہ دعویٰ کرسکتے ہیں کہ میں ایک ’’ملنگ صحافی‘‘ ہوں۔ حکمرانوں اور طاقت ور لوگوں سے تعلقات کو ذاتی مفادات کے حصول کے لئے استعمال نہیں کرتا۔ آپ کی غیر حاضری میں ہمارے سیاستدان متحرک رپورٹروں کے بارے میں ایسے کلمات ادا کرنے کے عادی نہیں۔مجھے جب بھی علم ہوا مارے شرم کے فون کے ذریعے شکریہ بھی ادا نہ کرپایا۔
حاجی صاحب ’’دھڑے‘‘ اور ’’ڈیرے‘‘ کی روایت سے وابستہ سیاستدان شمار ہوتے تھے۔ ایسے افراد کو شہری متوسط طبقہ جھوٹے سچے واقعات پر مبنی غیبت اور تنقید کا نشانہ بنائے رکھتا ہے۔اتوار کے روز یہ کالم لکھتے ہی مصطفیٰ سے دُکھ کا اظہار کرنے اسلام آباد کے ایف-8سیکٹر کی سڑک پر موجود ان کے گھر پہنچا تو دیہاتی لباس پہنے کئی بوڑھے افراد دھاڑیں مارکر روتے ہوئے اس میں داخل ہورہے تھے۔ میرا کمزور دل یہ مناظر برداشت نہ کرسکا۔مصطفیٰ کو ملنے کے فوراََ بعد وہاں زیادہ دیر بیٹھ نہ سکا۔ واپس لوٹتے ہوئے مگر ایک بار پھر سمجھ آگئی کہ ’’دھڑے اور ڈیرے‘‘ سے جڑی روایات کو نبھانے والے سیاست دان کی اصل Baseدوستوفسکی کے بیان کردہ ’’ذلتوں کے مارے‘‘ وہ لوگ ہوتے ہیں جن کے درد کا ہم ’’پڑھی لکھی مڈل کلاس‘‘ کے ’’دانشوروں‘‘ کو ہرگز کوئی اندازہ نہیں۔ حاجی صاحب کی اصل قوت بھی ان کی برادری سے تعلق رکھنے والے چھوٹے کاشت کار تھے جو نہایت چھوٹے رقبوں پر دن رات کی مشقت سہتے اور نا مہربان موسموں کا مقابلہ کرتے ہوئے زندہ رہنے کی جدوجہد میں مصروف ہوتے ہیں۔حاجی صاحب جیسے سیاستدان انہیں شفقت کی علامت نظر آتے ہیں۔
مسلم لیگ (نون) کے ’’انتہا پسند‘‘ شمار ہوتے پرویز رشید زمانہ طالب علمی میں بائیں بازو کے انقلابی تھے۔ گارڈن کالج اورشہر داری کی وجہ سے کھوکھر برادران کے قریبی دوست رہے ہیں۔ بسااوقات میرے ساتھ اکیلے میں بیٹھے پرویز صاحب نے بہت فخر سے کئی واقعات سنائے ہیں جو اس امر کی گواہی دیتے کہ کئی غریب وبے آسرا طالب علم اپنی ’’انقلابی جدوجہد‘‘ کے دوران حاجی صاحب کی بدولت راولپنڈی کے ایک مشہور اور مہنگے ریستوران میں ’’نیپکن اور چھری کانٹے‘‘کے ساتھ چائے پینے یا کھانے کی ’’عیاشی‘‘ سے لطف اندوز ہوتے تھے۔ ان واقعات کی بدولت میں نے اپنی عمر کے آخری حصے میں بالآخر دریافت کرلیا کہ وہ میرے ساتھ احترام بھری گرم جوشی کیوں دکھاتے تھے۔
طالب علمی کے دوران بائیں بازو سے وابستگی کی بدولت میرا دل بھی روایتی سیاستدانوں سے تقریباََ نفرت میں مبتلا ہوچکا تھا۔1980کی دہائی کا آغاز ہوتے ہی رزق کمانے کی مجبوری نے ’’سیاسی رپورٹنگ‘‘ کی راہ پر ڈالا تو احساس ہوا کہ ان سے روابط بڑھائے بغیر ’’خبر‘‘ ڈھونڈنا ممکن نہیں۔جنرل ضیاء کے دور میں ہر وہ سیاست دان ویسے بھی ریاستی جبر اور عذاب کا ’’حقدار‘‘ تھا جو آمریت کے سامنے سرجھکانے کو تیار نہیں تھا۔ایسے سیاستدانوں سے ’’درد کے رشتے‘‘ گہرتے ہوتے چلے گئے۔
دریں اثناء جنرل ضیاء نے 1985میں غیر جماعتی انتخابات کے ذریعے ’’جمہوریت‘‘ بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ایم آر ڈی نامی اتحاد میں یکجا ہوئے سیاسی افراد نے ان انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے انتخابی مہم کا آغاز ہوا تو میرے اخبار کے تمام سینئر افراد مصر رہے کہ مذکورہ انتخابات میں عوام کی بے پناہ اکثریت اپنا ووٹ ڈالنے کے لئے تیار نہیں ہوگی۔جنرل کے رچائے ’’ریفرنڈم‘‘ کی طرح انتخابات کے روز بھی پولنگ اسٹیشن ویران رہیں گے۔فیلڈ میں جائے بغیر میں قطعی رائے دینے کو تیار نہیں تھا۔میرے مدیر مشاہد حسین سید نے کمال مہربانی سے میری درخواست کو قبول کرلیا کہ مجھے بڑے شہروں سے دور آباد قصبات اور دیہات میں جانے کا موقعہ فراہم کیا جائے۔ پرانے دور کی اذیت زدہ لاریوں میں بیٹھ کر میں نے کوہاٹ سے میانوالی ،چکوال،تلہ گنگ،سرگودھا اور جھنگ جیسے اضلاع کا طویل دورہ کیا۔ میرے مشاہدہ کے مطابق عوام کی بے پناہ اکثریت اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کو بے تاب تھی۔ ریاستی حکام سے معاملات طے کرنے کے لئے بے وسیلہ افراد کو ’’رابطوں‘‘ کی ضرورت ہوتی ہے۔اس ضمن میں دھڑے اور ڈیرے والے سیاستدان حتمی کردار ادا کرتے ہیں۔’’برادری‘‘بھی اس تناظرمیں اہم ترین اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ اپنے مشاہدات کو میں ہوبہو اپنے اخبار کے لئے فیلڈ سے بھیجتا رہا۔میرے کئی قابلِ احترام بزرگوں نے الزام لگایا کہ میں 1985کے انتخابا ت کو ’’قابل اعتماد‘‘ دکھانے کے لئے ضیاء ا ٓمریت کے ’’سہولت کار‘‘ کا کردار ادا کررہا ہوں۔انتخابات کے دن پولنگ اسٹیشنوں پر گہماگہمی نے تاہم میرے مشاہدے کو درست ثابت کردیا۔
1985سے 2018تک اس ملک میں کئی قومی اسمبلیاں آئیں اور فارغ ہوگئیں۔1985کے ’’غیر جماعتی انتخاب‘‘ کے ذریعے قائم ہونے والی اسمبلی میں انتہائی جاندار دِکھنے والی Energyمگر کسی اور اسمبلی میں نظر نہیں آئی۔بنیادی وجہ اس کی یہ تھی کہ 1985کی اسمبلی کے لئے منتخب ہوئے اراکین فقط اپنی ذاتی Steamکی بنیاد پر وہاں پہنچے تھے۔ انہیں اپنی ’’خودمختاری‘‘ پر ناز تھا۔ وہ اسے کھونے کو تیار نہیں تھے۔ اسی وجہ سے مئی میں جنرل ضیاء ’’اپنے ہاتھوں‘‘ بنائی اسمبلی کو فارغ کرنے کو مجبور ہوا۔
حاجی نواز کھوکھر صاحب بھی 1985میں فقط اپنی Steamکی بنیاد پر مذکورہ اسمبلی کے اسلام آباد سے رکن منتخب ہوئے تھے۔وہاں پہنچنے کے بعد انہوں نے ’’نیویں نیویں‘‘ رہتے ہوئے اقتدار کے کھیل کو طے کرتی کلیدی ’’حرکیات‘‘ (Dynamics)کو کمال مہارت سے اپنی گرفت میں لانے کی کوشش شروع کردی۔ میڈیا میں دھواں دھار بیانات کے ذریعے ’’شہرت‘‘ کمانے کے بجائے انہوں نے مذکورہ حرکیات پر گہری توجہ مرکوز رکھی۔ 1950کے آغاز سے وطنِ عزیز میں یہ طے ہوچکا ہے کہ ہماری سیاست کا اصل منظرنامہ ریاست کے دائمی ادارے ہی طے کریں گے۔حکومت کی اکھاڑ پچھاڑ درحقیقت حکمران اشرافیہ کے باہمی اختلافات اور Turf Warsکی بدولت رونما ہوتی ہے۔ خلقِ خدا کے ’’جذبات‘‘ کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہوتا۔
اقتدار کے کھیل کے بارے میں حتمی قرار پائی حرکیات پر کامل گرفت کی بدولت انتہائی خاموش طبع حاجی نواز کھوکھر صاحب کو ’’اندر‘‘ کی بے شمار خبروں کا علم ہوا تھا۔میں خود کو کسی زمانے میں اس حوالے سے ’’پھنے خان‘‘ رپورٹر شمار کرتا تھا۔ بہت محنت اور لگن سے اقتدار کے کھیل سے جڑی کسی کہانی کو دھواں دھار انداز میں اپنے اخبار کے لئے لکھتا تو کمال مہربانی سے حاجی صاحب مجھ سے رابطہ کرتے اور مہذب انکساری سے اشاروں کنایوں میں کئی ایسے پہلو بیان کردیتے جنہیں دیکھنے سے میں ہرگز قاصررہا تھا۔ اس تناظر میں بے تحاشہ واقعات ہیں جنہیں بیان کرنے کے لئے کالم نہیں کتاب لکھنا درکار ہے۔
مجھے اکثر یہ گماں ہوتا ہے کہ اقتدار کے ظالم کھیل کی کلیدی حرکیات کو بخوبی جان لینے کے بعد ہی حاجی نواز کھوکھر نے عملی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔ان کے فرزند مصطفیٰ کھوکھر نے عاجزانہ ثابت قدمی سے مگر انسانی حقوق کے دفاع کا علم بلند کررکھا ہے۔مصطفیٰ میرے چھوٹے بھائیوں جیسا ہے۔میں اکثر اس کی ’’انتہا پسندی‘‘ سے گھبراجاتا ہوں۔ہمیشہ حیران ہوا کہ حاجی صاحب نے اسے کبھی ’’ٹھنڈا‘‘ رہنے کو مجبور نہیں کیا۔ غالباََ اس کی صورت میں انہیں اپنی جوانی یاد آتی ہوگی۔ربّ کریم سے فریاد ہے کہ مصطفیٰ کوصبر عطا فرمائے اور ثابت قدمی سے اپنے نظریات پر ڈٹے رہنے کا حوصلہ بخشے۔
(بشکریہ: روزنامہ نوائے وقت)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ۔۔عمران خان کا وعدہ پاک فوج نبھائے گی
Next Article رضی الدین رضی کا اختصاریہ : بھٹو صاحب سے اعتزاز احسن اور فخرالنساء کھوکھر کی بے وفائی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 21, 2026

امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ

اپریل 20, 2026

تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ

اپریل 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.