Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جنوری 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • متنازع ٹویٹس کیس : ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کو 17 برس قید کی سزا
  • نئے صوبے : بوتل سے جن باہر آنے ہی والا ہے : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیرہ اسماعیل خان : شادی کی تقریب میں خود کش دھماکہ حکیم اللہ محسود کا قریبی ساتھی مارا گیا
  • چترال: گھر پر برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق
  • ملتان کا پانچواں تحفہ عتیق فکری : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے گرم علاقوں میں برسوں بعد ’غیرمتوقع‘ برفباری: بعض مقامات پر 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ گرفتار
  • ہائبرڈ نظام کی نوآبادیاتی جڑیں : اوسلو سے ارشد بٹ کا تجزیہ
  • ای میل کی منتظر برق رفتار : زندگی ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • عالمی جنگ کی طرف بڑھتے ٹرمپ کا مسخرہ پن : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»نصرت جاوید کا تجزیہ : گہری سازشوں کے چرچے اور مہنگائی
تجزیے

نصرت جاوید کا تجزیہ : گہری سازشوں کے چرچے اور مہنگائی

ایڈیٹرمارچ 7, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گزشتہ ہفتے کا آخری کالم معمول کے مطابق جمعرات کی صبح اٹھنے کے بعد لکھا تھا۔ مولانا فضل الرحمن صاحب نے اس سے قبل اطلاع یہ دی تھی کہ ’’آئندہ 48گھنٹوں‘‘ میں تحریک عدم اعتماد والا کارتوس چلادیا جائے گا۔ وہ چل گیا تو خزاں بہار میں بدل جائے گی۔ یہ کالم چھپنے کے دن ان کی جانب سے ہوئے اعلان کو 72سے زیادہ گھنٹے گزرچکے ہوں گے۔ تحریک عدم اعتماد مگر اس وقت تک قومی اسمبلی کے سپیکر کے دفتر بھی نہیں پہنچی ہوگی۔ میرے اور آپ جیسے اشرافیہ کی غلام رعایا کو اب تک یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ جس تحریک کے چرچے ہورہے ہیں وہ براہِ راست وزیر اعظم صاحب کے خلاف پیش ہوگی یا اس سے قبل عمران صاحب کی فراغت کو یقینی بنانے کے لئے قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر سے جان چھڑانے کی مشق سے گزرا جائے گا۔ سیاست کو دو جمع دو کی منطق سے دیکھیں تو تحریک عدم اعتماد کا پہلا ہدف اگرچہ سپیکر قومی اسمبلی ہی نظر آتے ہیں۔
وطن عزیز میں لیکن دو جمع دووالے فارمولوں کا اطلاق نہیں ہوتا۔ سیاسی منظر نامے تشکیل دینے والے ہاتھی کی طرح ’’بڑا جانور‘‘شمار ہوتے ہیں۔ ان کی مرضی۔ انڈہ دیں یا بچہ ۔ ہم بے اختیار محض تماشائی ہیں۔ قدیم روم کی رعایا کی طرح بھوکے شیروں کے سامنے اکھاڑے میں پھینکے غلاموں کے داؤ پیچ دیکھتے ہوئے جی کو بہلالیتے ہیں۔
تماشوں کا ذکر چلا ہے تو یاد رکھنا ہوگا کہ چند ہی روز قبل پی ایس ایل کے نام سے ہوئے ٹی- 20میچوں کا سلسلہ ختم ہوا ہے۔ اس کے فوری بعد آسٹریلیا کی ٹیم طویل وقفے کے بعد پاکستان آچکی ہے۔ حکومتی ترجمانوں کی فوج ظفر موج اگرچہ مصر ہے کہ ان کی آمد سے ابھری خوشی کے رنگ میں بھنگ ڈالنے کے لئے جمعہ کے دن پشاور کی امام بارگاہ میں خودکش حملہ کروادیا گیا۔ یہ تاثر پھیلانے کی کوشش ہورہی ہے جیسے ہمارے وطن عزیز میں دہشت گردی کا یہ پہلا واقعہ تھا۔ اس حقیقت کو سفاکی سے بھلاتے ہوئے کہ فرقہ واریت کی آگ ہمارے ہاں 1980ء کی دہائی سے بڑھک رہی ہے۔ صدام حسین کے عراق نے اس دہائی میں امام خمینی کے ایران پر جنگ مسلط کردی تھی۔ مذکورہ جنگ کو موصوف’’قادسیہ‘‘ کی جنگ قرار دیتے ہوئے عرب عجم چپقلش کا ایک اور مرحلہ قرار دیتے رہے۔ اسلام کے نام پر قائم ہوئے پاکستان کو سوچی سمجھی وحشت کے ساتھ اس جنگ کا فریق بنا دیا گیا۔ عراق اور ایران مذکورہ جنگ کے کلیدی کردار تھے۔ ہم مگر اپنے ازلی دشمن بھارت اور امریکہ کو اس کا ذمہ دار ٹھہراتے رہے۔ امریکہ کو دوش دیتے ہوئے یہ حقیقت بھی نظرانداز کردی کہ مذکورہ ملک کی بھرپور معاونت سے ہمارے دیدہ ور جنرل ضیاء الحق نے سوویت یونین کو افغانستان میں گھیر رکھا تھا۔ ہمارے ’’خاموش‘‘ نابغے اس ملک میں متحرک مجاہدین کے حتمی سرپرست تھے۔
روایتی اور سوشل میڈیا پر چھائے ’’ذہن ساز‘‘ اب یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ پشاور میں جو سانحہ ہوا اس کی بنیادی وجہ وزیر اعظم صاحب کا حال ہی میں ہوا ’’تاریخی‘‘ دورہ ماسکو ہے۔ امریکہ اور یورپ اس سے خفا ہوگئے۔ ہمیں ’’سبق‘‘ سکھانے کا فیصلہ ہوا۔ اسی دورے کو نگاہ میں رکھتے ہوئے دعویٰ یہ بھی ہورہا ہے کہ عمران خان صاحب کو وزارت عظمیٰ کے منصب سے ہٹانے کے لئے اپوزیشن جماعتوں کو تحریک عدم اعتماد کے لئے امریکہ ہی نے اکسایا ہے۔ عمران خان صاحب کے خلاف ویسے ہی سازش ہورہی ہے جو 1950ء میں ایران کے قوم پرست وزیر اعظم ڈاکٹر مصدق کے خلاف رچائی گئی تھی۔ 1970ء کی دہائی میں چلی کا صدر بھی ایسی ہی سازش کا نشانہ بنا تھا۔ 1977ء میں اپنے خلاف چلی تحریک کا ہمارے ذوالفقار علی بھٹو صاحب بھی تواتر سے ’’ہاتھیوں‘‘ کو ذمہ دار ٹھہراتے رہے۔ ہمارے کئی نیک نام اور پارسا دانشور اور صحافی یہ دعویٰ بھی کرتے ہیں کہ افغانستان میں ’’اپنا کام نکلوانے کے بعد‘‘ امریکہ ہی نے جنرل ضیاء الحق کو بھی ایک فضائی حادثے کے ذریعے شہید کردیا تھا۔ اب کی بار عمران خان صاحب "Absolutely Not”کہنے کی وجہ سے معتوب نظر آرہے ہیں۔ ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا جال بچھانے والے آصف علی زرداری،شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن اس تناظر میں امریکہ کے سہولت کار ٹھہرائے جارہے ہیں۔
جس ’’گہری سازش‘‘ کے چرچے ہیں میرے اور آپ جیسے عام پاکستانی اس سے قطعاَ لاتعلق ہیں۔ ہماری بے پناہ اکثریت کا بنیادی مسئلہ مہنگائی کی ناقابل برداشت لہر ہے۔ اس کے ازالے کی کوئی صورت نظر نہیں آرہی۔ اکھنڈ روس کی بحالی کے لئے پوٹن یوکرین پر حملہ آور ہوچکا ہے۔ اس کی بدولت عالمی منڈی میں تیل کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے۔ تیل کے علاوہ پریشان کن حقیقت یہ بھی ہے کہ یوکرین عالمی منڈی میں میسر گندم کا 29فی صد پیدا کرتا تھا۔ مکئی اور سورج مکھی بھی اس کے ہاں سے دنیا کے بے شمار ممالک بھجوائے جاتے ہیں۔ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے روزمرہ ّاستعمال کی مذکورہ تین اجناس عالمی منڈی میں بآسانی میسر نہ ہوں گی۔ اس کی وجہ سے مہنگائی کا جو طوفان امڈنے والا ہے اس کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہم محسوس ہی نہیں کررہے۔ امریکی ڈالر کی قدر بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں ایک بار پھر بڑھنا شروع ہوگئی ہے۔ ہماری درآمدات کے برآمدات کے ساتھ تقابل کی وجہ سے کرنٹ اکائونٹ کا جو خسارہ ہے وہ ریکارڈ حدوں کو چھورہا ہے۔ ہم ٹھوس حقائق سے مگر قطعاََ غافل ہوئے ’’عالمی سازشوں‘‘ کے خلاف سینہ کوبی میں مصروف ہیں۔ اپنے آقائوں سے یہ پوچھنے کی جسارت بھی نہیں دکھارہے کہ آج سے دو برس قبل اپوزیشن جماعتوں کی فدویانہ معاونت کی بدولت ریکارڈ سرعت کے ساتھ دس سے زیادہ قوانین متعارف کروانے کے باوجود ہم ابھی تک فنانشل ایکشن ٹاس فورس کی گرے لسٹ میں کس وجہ سے اٹکے ہوئے ہیں۔
( بشکریہ : روزنامہ نوائے وقت )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

تحریک عدم اعتماد وزیر اعظم عمران خان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : عمران خان سیاسی انتقام میں کس حد تک جا سکتے ہیں؟
Next Article فاروق عادل کی تحقیق : جب پرویز مشرف نےصدر رفیق تارڑ کو چلتا کیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پنجاب اسمبلی: اپوزیشن کے 4 قائمہ کمیٹی چیئرمینوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب

جون 30, 2025

عرفان صدیقی کا کالم : پی ٹی آئی اور ’معمولِ نو ‘ (NEW NORMAL)

مئی 27, 2025

عمران خان کی گرفتاری پر شوبز شخصیات سیخ پا، عوام سے احتجاج کی اپیل

مئی 9, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • متنازع ٹویٹس کیس : ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کو 17 برس قید کی سزا جنوری 24, 2026
  • نئے صوبے : بوتل سے جن باہر آنے ہی والا ہے : سہیل وڑائچ کا کالم جنوری 24, 2026
  • ڈیرہ اسماعیل خان : شادی کی تقریب میں خود کش دھماکہ حکیم اللہ محسود کا قریبی ساتھی مارا گیا جنوری 24, 2026
  • چترال: گھر پر برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق جنوری 23, 2026
  • ملتان کا پانچواں تحفہ عتیق فکری : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم جنوری 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.