Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»نصرت جاویدکا تجزیہ:نظام البتہ ویسے ہی رہے گا
تجزیے

نصرت جاویدکا تجزیہ:نظام البتہ ویسے ہی رہے گا

ایڈیٹرمارچ 15, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pakistan politics ,columns of nusrat javaid at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک مشہور لطیفہ میں بیان ہوا دیہاتی مصر رہتا ہے کہ شہر میں سجایا میلہ در حقیقت اس کا ’’ رومال چرانے‘‘کی سازش تھی۔ مذکورہ لطیفہ کے برعکس وطن عزیز میں ان دنوں وزیر اعظم عمران خان صاحب کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے عنوان سے حقیقی معنوں میں لا متناہی ’’آنیاں جانیاں‘‘ برپا ہیں۔ نظر بظاہر اس ضمن میں عمران خان صاحب کی حمایت یا مخالفت میں اراکین قومی اسمبلی کو ترازو کے کسی ایک پلڑے میں جمع کرنے کی اذیت ناک کوشش ہورہی ہے۔ مذکورہ کوشش مگر اب عثمان بزدار صاحب سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا ’’رومال چرانے‘‘ پر توجہ دیتی بھی مرکوز نظر آرہی ہے۔اپوزیشن رہ نماؤں کے خلوت میں ہوئے دعویٰ پر اعتبار کریں تو تحریک انصاف کے ٹکٹ پر جولائی 2018 ء میں قومی اسمبلی کے لئے منتخب ہوئے اراکین میں سے کم ازکم 12 افراد اب تک نواز شریف سے منسوب مسلم لیگ کو اپنی حمایت کا یقین دلاچکے ہیں۔ پیپلز پارٹی سے اس ضمن میں 6افراد سے رابطہ میں ہیں۔مولانا فضل الرحمن کی جمعیت کو بھی دو اراکین نے اپنی حمایت کا یقین دلادیا ہے۔دعویٰ یہ بھی ہورہا ہے کہ عمران خان صاحب کی مخالفت کاان اراکین کی جانب سے جو وعدہ ہوا ہے اس سے مفرممکن ہی نہیں۔قصہ مختصر اپوزیشن جماعتیں تحریک انصاف کے 20بندے کاملاََ’’توڑ‘‘ چکی ہیں۔یہ تعداد جمع کرلینے کے باوجود سیاسی کھیل میں کامیابی کو یقینی بنانے کے حتمی ماہر تصور ہوتے چالباز بضد ہیں کہ حکومتی جماعت کے منحرف اراکین کی حمایت پر کامل انحصار کھیل میں ’’جان‘‘ نہیں ڈالے گا۔
اصل مزہ تو اس صورت آئے گا اگر مسلم لیگ (ق) کے کرتا دھرتا چودھری برادران اپوزیشن رہ نمائوں کے ہمراہ ٹی وی کیمروں کے روبرو آئیں۔ برملا اعلان کردیں کہ وہ اب عمران حکومت کے ’’اتحادی‘‘ نہیں رہے۔مطلوبہ اعلان ہوگیا تو عمران خان صاحب ازخود وزارت عظمیٰ کے منصب سے مستعفی ہونے کااعلان بھی کرسکتے ہیں۔اس کے بعد ہوا قومی اسمبلی کا اجلاس موجودہ وزیر اعظم کے خلاف پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد پر گنتی کے بجائے ’’نئے‘‘ وزیر اعظم کے انتخاب کے لئے طلب کرنا پڑے گا۔عمران خان صاحب کی ضدی طبیعت کو ذہن میں رکھتے ہوئے مجھے یہ دعویٰ تسلیم کرنے میں کافی دِقت پیش آرہی ہے کہ ’’اتحادی‘‘ جماعتوں کی جانب سے میسر حمایت کھودینے کے بعد وہ ازخود وزارت عظمیٰ کے منصب سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیں گے۔وہ بلکہ ’’آخری گیند‘‘ تک مقابلے کو آمادہ نظر آرہے ہیں۔اسی باعث ان کے جنونی مصاحب اسلام آباد میں ’’دس لاکھ‘‘ افراد جمع کرنے کے منصوبے بنارہے ہیں۔امید باندھی جارہی ہے کہ پارلیمان کے سامنے جمع ہوئی عمران صاحب کے حامیوں کی ’’فقیدالمثال‘‘ تعداد کے ہوتے ہوئے تحریک انصاف کی ٹکٹ پر منتخب ہوئے اراکین اسمبلی ان کی مخالفت میں ووٹ ڈالنے کے لئے ایوان کا رُخ کرنے سے قبل سوبار سوچیں گے۔اپوزیشن غصہ سے بپھرے ہجوم کے خوف سے تحریک عدم اعتماد کی حمایت میں 172اراکین دکھانہیں پائے گی۔اس کے بعد کیا ہوگا؟راوی اس کی بابت خاموش ہیں۔عمران خان صاحب کے خلاف گیم لگانے والے تاہم پرامید ہیں کہ اگر گجرات کے چودھریوں نے کھل کر ان کی حمایت کا اعلان کردیا تو تحریک انصاف کو اپنا وزیر اعظم ’’بچانے‘‘ کے علاوہ عثمان بزدار صاحب کو بھی تحفظ فراہم کرنے کی فکر لاحق ہوجائے گی۔نوبت یہاں تک بھی پہنچ سکتی ہے کہ وزیر اعظم صاحب کے خلاف پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد پر گنتی کے لئے قومی اسمبلی کے بجائے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرنا پڑے اور عثمان بزدار صاحب وزارت اعلیٰ کے منصب سے فارغ ہوجائیں۔
پیپلز پارٹی کی اعلیٰ ترین قیادت اور چودھریوں سے بیک وقت اور براہِ راست رسائی کے حامل میرے چند پراعتماد ذرائع پیر کی صبح تک یہ محسوس کررہے تھے کہ آصف علی زرداری کے مسلسل رابطوں نے بالآخر لندن میں مقیم نواز شریف کو قائل کردیا ہے کہ عمران خان سے ’’جان‘‘ چھڑانے کے لئے چودھریوں کو ’’آن بورڈ‘‘ لینا ہوگا۔اپنی حمایت کے عوض مسلم لیگ (ق) یقینا چودھری پرویز الٰہی کو پنجاب کا وزیر اعلیٰ منتخب کروانا چاہے گی۔ وہ ایک قابل منتظم شمار ہوتے ہیں۔انہیں وزارت اعلیٰ کا منصب مل گیا تو آبادی کے اعتبار سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں تحریک انصاف کے سرکردہ حمایتیوں کو پلس اور انتظامیہ کی مدد سے بآسانی لگام ڈال لیں گے۔اس لگام کی بدولت فرض کیا عمران خان صاحب اپنے منصب پر مزید کچھ ماہ تک برقرار بھی رہے تو ان کا اقتدار اسلام آباد کو راولپنڈی سے ملانے والے ’’فیض آباد‘‘ چوک تک محدود ہوجائے گا۔محترمہ بے نظیر بھٹو صاحبہ کی پہلی حکومت کے ساتھ بھی ایسا ہی واقعہ ہوا تھا۔عمران خان صاحب سے ہر صورت ’’جان چھڑانے‘‘ کے لئے میری دانست میں بنیادی لچک دکھانے کو نواز شریف کے نام سے منسوب مسلم لیگ ہی کو مجبور کیا جارہا ہے۔’’ووٹ کو عزت دو‘‘ والے نعرے کو بھلاکر وہ محلاتی سازش کے ذریعے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کو آمادہ ہوئی۔وہ تحریک اگر کامیاب ہوگئی تب بھی فوری طورپر ’’صاف شفاف‘‘ انتخاب کی صورت نظر نہیں آرہی۔ معیشت سنبھالنے اور انتخابی اصلاحات کے بہانے شہبازشریف صاحب کو بلکہ بطور وزیر اعظم اپنی ’’صلاحیتیں‘‘ زیادہ سے زیادہ دیر تک آزمانے کو مجبور کیا جائے گا۔عثمان بزدار کی جگہ چودھری پرویز الٰہی بھی پنجاب کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوجانے کے بعد اپنے عہدے اور اسمبلی کی آئینی مدت مکمل کرنے کو ترجیح دیں گے۔ممکنہ طورپر چہرے بدل جانے کے بعد نظام البتہ ویسے ہی رہے گا جس کے ہوتے ہوئے میرے اور آپ جیسے محدود آمدنیوں کے حامل عام پاکستانیوں کی اکثریت کے لئے خیر کی امید رکھنا خام خیالی کے سوا کچھ بھی نہیں۔
(بشکریہ: روزنامہ نوائے وقت)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنون لیگ اورترین گروپ بزدار کو عہدے سے ہٹانے اور الیکشن کے بعدحمزہ شہباز کو وزیر اعلی بنانے پر متفق
Next Article وسعت اللہ خان کا کالم:یوکرین کی زحمت اسرائیل کے لیے رحمت
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026

یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

مئی 1, 2026

کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم

مئی 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.