Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»نصرت جاوید کا کالم : قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات
تازہ ترین

نصرت جاوید کا کالم : قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات

ایڈیٹراپریل 22, 202420 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
election symbols
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اتوار 21اپریل 2024ء کی صبح اٹھ کر یہ کالم لکھ رہا ہوں۔ سیاسی اعتبار سے آج کا دن بہت اہم ہونا چاہیے تھا۔ ’ہونا چاہیے تھا‘ میں نے اس لیے لکھا کیونکہ مجھے ایسا ہوا نظر نہیں آرہا۔ مزید لکھنے سے قبل پسِ منظر یاد کرلیتے ہیں کہ آج ملک بھر میں قومی اسمبلی کی 5اور صوبائی اسمبلیوں کی 16نشستوں پر ضمنی انتخاب ہورہے ہیں۔
ملکی سیاست میں ’ضمنی انتخاب‘ کسی زمانے میں اہم ترین واقعہ شمار ہوتے تھے۔ مجھے یاد ہے کہ کل وقتی صحافت سے وابستہ ہونے سے قبل میرے زمانہ طالب علمی میں ان دنوں لائل پور کہلاتے فیصل آباد میں ایک ضمنی انتخاب ہوا تھا۔ اس شہر سے قومی اسمبلی کی ایک نشست مختار رانا کو ایک فوجی عدالت سے سزا پانے کی وجہ سے ’نااہل‘ قرار دینے کے نتیجے میں خالی ہوئی تھی۔ رانا صاحب پیپلز پارٹی کے بانی ہی نہیں بلکہ کٹر ’انقلابی‘ کارکن کی شہرت کے حامل تھے۔ مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے بعد ان کی جماعت کے قائد ذوالفقار علی بھٹو کو اقتدار فوجی آمر جنرل یحییٰ نے منتقل کیا تھا۔ اقتدار کی منتقلی ایک ’چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر‘ کے ہاتھوں ہوئی تھی۔موصوف کو اقتدار منتقل کرنے کے لیے لہٰذا ایک سویلین یعنی ذوالفقار علی بھٹو کو فوج سے کسی بھی نوع کا تعلق نہ رکھنے کے باوجود عبوری صدر کے علاوہ ’چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر‘ بھی تسلیم کرنا پڑا تھا۔فوجی عدالتیں بھی اس بندوبست کے تحت برقرار رہیں۔
مختار رانا اپنے ہی قائد کے غضب کا نشانہ اس وجہ سے ہوئے کیونکہ ان کی دانست میں ذوالفقار علی بھٹو فقط اقتدار کے حصول کے لیے پیپلز پارٹی کے اساسی اصولوں سے منحرف ہوگئے تھے۔ ’کٹر‘سوشلزم کے نفاذ کے علاوہ وہ بھٹو صاحب کے مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر ہونے کی تندوتیز مخالفت اس بنیاد پر بھی کرتے رہے کہ پیپلز پارٹی کے اساسی اصولوں میں ’جمہوریت ہماری سیاست‘ کا نعرہ بھی شامل تھا۔ ذوالفقار علی بھٹو اور ان کے وفاداروں کو مگر یہ شک لاحق ہوگیا کہ مختار رانا ’ایجنسیوں‘ میں شامل بھٹو مخالف عناصر کی شہ پر پیپلز پارٹی کی حکومت کو مستحکم ہونے نہیں دیے رہے۔
بہرحال مختار رانا ’انقلابی سرگرمیوں‘ کی وجہ سے گرفتار ہوگئے۔ان کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلا اور ’بغاوت‘ کے الزام کے تحت طویل وسنگین سزا دی گئی۔ چند مہینے جیل میں گزارنے کے بعد اگرچہ وہ میوہسپتال لاہور کی ایک وارڈ میں ’علاج‘ کی خاطر منتقل کردیے گئے۔ میں طالب علمانہ اشتیاق سے مغلوب ہوا گورنمنٹ کالج لاہور سے اکثر انھیں ملنے کے لیے ہسپتال پہنچ جاتا اور ان کے انقلابی خیالات سنتے ہوئے جی گرماتا۔
ان کی گرفتاری اور نااہلی کے بعد فیصل آباد سے خالی ہوئی قومی اسمبلی کی نشست پر ایک ضمنی انتخاب ہوا۔ مختار رانا صاحب کی بہن جن کا نام غالباً زرینہ رانا تھا اپنے بھائی کی جگہ لینے کے لیے انتخابی میدان میں اترآئیں۔ ان کی حمایت میں تمام بھٹو مخالف جماعتیں یکجاہوکر فیصل آباد پہنچ گئیں۔ پیپلز پارٹی نے بالآخر وہ معرکہ جیت لیا تو اس کی جیت ’بدترین دھاندلی‘ کا مظہر بناکر لوگوں کے روبرو لائی گئی۔ مختار رانا کو ہرانے والے اگرچہ خود بھی پنجابی کے ایک نامور شاعر اور ناول نگار تھے اور ان کی تحریریں بھی ’انقلابی‘ شمار ہوتی تھیں۔
1970ء کی دہائی کے ابتدائی برسوں میں ہوئے ضمنی انتخاب کا ذکر ذرا تفصیل سے اس نکتے کو اجاگر کرنے کی خاطر کیا ہے کہ جمہوری سیاست کا عمل اگر جاندار اور توانا مراحل سے گزررہا ہو تو ضمنی انتخابات ’تخت یا تختہ‘ والے معرکوں کی صورت اختیار کرلیتے ہیں۔ یہ کالم لکھتے ہوئے قومی اسمبلی کی 5اور صوبائی اسمبلی کی 16نشستوں پر جو انتخاب ہورہے ہیں ان کی تیاری کے لیے مجھے ایسی فضا بنی ہوئی نظر نہیں آئی۔ عرصہ ہوا عملی صحافت سے ریٹائر ہوجانے کے باوجود میں آج بھی خود کو جبلی طورپر ایک رپورٹر شمار کرتا ہوں۔آج سے دو دن قبل تک مجھے بھی علم نہیں تھا کہ اتوار کے روز قومی اسمبلی کی پانچ اور صوبائی اسمبلی کی 16نشستوں پر انتخاب ہورہے ہیں۔ایک صحافی دوست کے ساتھ لمبے وقفے کے بعد ملاقات ہوئی تو انھوں نے بتایا کہ اتوار کے دن ہم ایک اور ملاقات بھی کرسکتے ہیں کیونکہ وہ راولپنڈی سے ایک ٹی وی نیٹ ورک کی ضمنی الیکشن کے حوالے سے ’خصوصی نشریات میں‘ شمولیت کے لیے اسلام آباد آئیں گے۔ ان نشریات میں شمولیت سے قبل وہ چائے پینے کے لیے شام پانچ بجے میرے ہاں آسکتے ہیں۔
ان کی پیشکش نے مجھے یاد دلایا کہ 21اپریل کے روز قومی اور صوبائی اسمبلی کی خالی ہوئی نشستوں پر ضمنی انتخاب ہونا ہیں۔میری ان انتخابات کے حوالے سے ’بے خبری‘ اس باعث بھی حیران وپریشان کن ہونا چاہیے کیونکہ میں ہر دن ملک کے چھ اردو اور انگریزی زبان میں چھپے اخبارات نہایت غور سے پڑھتا ہوں۔ اس کے علاوہ دن کے اوسطاً دو گھنٹے سوشل میڈیاپر نگاہ رکھنے میں بھی صرف ہوجاتے ہیں۔ ریگولر اور سوشل میڈیا کا مجھ جیسا صارف بھی اگر اتوار کے روز ہوئے انتخابات کے بارے میں متجسس تو دور کی بات ہے باخبر بھی نہیں تھا تو سیاستدانوں کو فکرمند ہونا چاہیے۔ میری بے خبری اور بے نیازی واضح انداز میں پیغام دے رہی ہے کہ اتوار کے روز جو ضمنی انتخابات ہوئے ہیں اس نے سیاسی جماعتوں کو حقیقی انداز میں متحرک نہیں کیا۔ ’تخت یا تختہ‘ والی بات نہیں بنی۔ بنیادی طورپر پنجابی محاورے والا ’ٹھنڈ پروگرام‘ ہے۔
سیاسی عمل کو متحرک رکھنے کے لیے تحریک انصاف اور دیگر حکومت مخالف جماعتیں اگر واقعتا سنجیدہ ہوتیں تو محض قومی اسمبلی کی لاہور سے خالی ہوئی ایک نشست پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے سیاسی محاذ پر تخت یا تختہ والی رونق لگائی جاسکتی تھی۔ قومی اسمبلی کی یہ نشست محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ تحریک انصاف8فروری کی شام سے مسلسل یہ دعویٰ کررہی ہے کہ لاہور شہر میں بھی ان سے ’جیتی ہوئی نشستیں‘ انتخابی نتائج مرتب کرتے ہوئے ’چھین‘ لی گئی تھیں۔ اتوار 21اپریل کے دن قومی اسمبلی کی مریم نواز شریف کے صوبائی وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی نشست پر اسے ایک تگڑا امیدوار کھڑا کرتے ہوئے اعصاب شکن مقابلے کا ماحول بنانا چاہیے تھا۔ اس سے مگر گریز کو ترجیح دی گئی ہے۔ میں اس گریز کے حقیقی اسباب کا سراغ لگانے میں قطعاً ناکام رہا ہوں۔
(بشکریہ:روزنامہ نوائے وقت)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#girdopesh صوبائی اسمبلی نصرت جاوید
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر صغرا صدف کا کالم : وساکھی تہوار کی روحانی اور ثقافتی اہمیت
Next Article پاکستان اور ایران کا دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں پر اتفاق
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 4, 2026

قوم کو ’’گمراہ ‘‘کرنے والے الطاف حسن قریشی اور ’’ترقی پسند ملاؤں ‘‘ کا تذکرہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

مئی 21, 2026

18 سال کی عمر کے نوجوان”شرپسندوں ” کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کی خواہش : نصرت جاوید کا کالم

مئی 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.