Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وسعت اللہ خان کا کالم : پاکستانی شی جن پنگ
کالم

وسعت اللہ خان کا کالم : پاکستانی شی جن پنگ

ایڈیٹرجولائی 4, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

چینی کیمونسٹ پارٹی کے قیام کی ایک صدی مکمل ہونے پر وزیرِاعظم عمران خان نے چینی نظام ریاست و حکومت کو جس طرح خراجِ تحسین پیش کیا اگر وہ انہی جذبات کا اظہار اب سے پچاس برس پہلے کرتے تو نہ صرف سرخوں کے کاسہ لیس بلکہ قومی سلامتی کے لیے خطرہ بھی کہلاتے۔ سی آئی ڈی ان کے پیچھے ہوتی اور وہ انڈر گراؤنڈ ہوتے۔مگر وقت کی یہی خوبصورتی ہے کہ کل جو ناخوب ہوتا ہے وہ آج خوب ہو جاتا ہے۔ وگرنہ حبیب جالب کو نصف صدی قبل یہ نہ کہنا پڑتا:
چین اپنا یار ہے
اس پے جان نثار ہے
پر وہاں ہے جو نظام
اس طرف نہ جائیو
اس کو دور سے سلام
خان صاحب نے چینی صحافیوں سے گفتگو میں چینی نظام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا ’اب تک ہمیں یہ بتایا گیا کہ مغربی جمہوریت سماج سدھارنے کا بہترین نسخہ ہے مگر چینی کیمونسٹ پارٹی نے ایک متبادل مثالیہ متعارف کروایا جس نے سماج میں میرٹ کے اصول کو بالا رکھتے ہوئے تمام مغربی جمہوریتوں کو مات دے دی۔‘
’اب تک ہم یہی سمجھتے تھے کہ انتخابی جمہوریت ہی اہل و قابل قیادت کو اوپر لانے اور اسے جوابدہ بنانے کا بہترین راستہ ہے مگر چینی کمیونسٹ پارٹی نے اس تصورِ جمہوریت کے بغیر زیادہ بہتر نتائج حاصل کیے۔ ان کا باصلاحیت افراد کو پرکھ کے اوپر لانے کا طریقہ جمہوری نظام سے کہیں بہتر ہے۔‘
’ہمارا سماج ہو کہ مغربی جمہوریتیں، ان کے ذریعے تبدیلی لانا اس لیے مشکل ہے کیونکہ وہ قوانین و ضوابط کے تابع ہیں۔ جمہوریت میں صرف اگلے پانچ برس کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔‘
’چینی صدر شی جن پنگ نیچے سے جدوجہد کرتے ہوئے اوپر تک آئے۔ کوئی شخص ایک طویل جدوجہد اور محنت کے نتیجے میں ہی لیڈر بنتا ہے۔ اس عمل سے مغربی جمہوریتیں محروم ہیں۔ ایک امریکی صدر اس طرح کی آزمائش اور محنت سے نہیں گزرتا۔‘
’جب شی جن پنگ جیسی شخصیات عمل کی بھٹی سے گزر کے اوپر تک پہنچتی ہیں تو پھر وہ نظام کو مکمل طور پر سمجھتی ہیں اور یہ چینی نظام کی ایک انمول خوبی ہے۔‘
اب مجھ جیسے لال بھجکڑ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ کیا خان صاحب ریاستِ مدینہ چینی ماڈل پر استوار کرنا چاہتے ہیں یا چینی ماڈل اور ریاستِ مدینہ کے تصور کو ایک ہی شے سمجھتے ہیں اور پھر اس میں ان کا پسندیدہ ’قائدِ اعظم اور علامہ اقبال‘ کا خواب کہاں ایڈجسٹ ہوتا ہے اور اسی ماڈل میں اسکینڈے نیویا کی فلاحی ریاست کا ماڈل کیسے گھسایا جا سکتا ہے۔
آسٹریلیا میں پلیٹی پس نامی ایک جانور پایا جاتا ہے۔ یہ واحد دودھ دینے والا جانور (ممالیہ) ہے جو بچے کے بجائے انڈے دیتا ہے۔ اس کی شکل بطخ جیسی ہوتی ہے جبکہ دھڑ لومڑی کی طرح۔ انگلیوں کی جگہ سمندری سیل جیسے پنجے ہوتے ہیں۔
گویا پلیٹی پس ایک ایسا جانور ہے جسے دیکھ کے چوں چوں کے مربے کے معنی بخوبی سمجھ میں آ سکتے ہیں۔ امید ہے خان صاحب نے کبھی نہ کبھی پلیٹی پس کی تصویر ضرور دیکھی ہو گی۔ یہ صرف اور صرف آسٹریلیا میں پایا جاتا ہے۔
آج کل ویسے بھی دماغ کام نہیں کر رہا۔ جانے میں کیسے خان صاحب کے انٹرویو سے پلیٹی پس تک پہنچ گیا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ خان صاحب کتنے دن اور چینی نظام کے اسیر رہتے ہیں اور انھیں کل کلاں کوئی اور ماڈل اچھا نہ لگنے لگے۔
خان صاحب چینی ماڈل کو کس حد تک اس ملک پر لاگو کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں یہ ایک الگ بحث ہے مگر خان صاحب اس ملک کو جس سمت لے جانا چاہتے ہیں اس میں واقعی مغربی جمہوریت اور ان پر انگلی اٹھانے والے ازقسمِ چور ڈاکو سیاستدانوں کی کوئی جگہ نہیں۔ خان صاحب کو کھلا ہاتھ اور کھلا ٹائم درکار ہے۔
مسئلہ یہ ہے کہ یہ خطہ جسے ہم برصغیر کہتے ہیں اس کے منہ کو پچھلے ایک سو برس میں مغربی جمہوریت کا خون لگ چکا ہے۔اس جمہوریت میں کبھی ہم نے بنیادی جمہوریت کا پیوند لگایا، کبھی صدارتی جمہوریت کا تو کبھی پارلیمانی جمہوریت کا تو کبھی اسلامی سوشلزم کا تو کبھی کنٹرولڈ بی اے پاس جمہوریت کا تو کبھی ریموٹ کنٹرول جمہوریت کا تو کبھی شرعی و شورائی جمہوریت کا مگر کچھ بھی کامیاب نہ ہو سکا۔
چینیوں نے ایسی کوئی استادی نہیں دکھائی۔ انھوں نے وقت کے حساب سے خود کو ڈھالا مگر بنیادی فلسفے سے پیچھے نہیں ہٹے۔ اس لیے وہاں جو بھی نظام ہے اس کے تسلسل نے وہ ثمرات پیدا کیے جو خان صاحب کو اس لمحے اچھے لگ رہے ہیں۔جو قوم اس قدر بے صبری ہو کہ ڈاکٹر کی دو گولیوں سے آرام نہ آئے تو حکیم کا دروازہ کھٹکھٹا دے اور حکیم کا جلاب راس نہ آئے تو جھاڑ پھونک والے کے در پر جا بیٹھے اور اس سے بھی حسبِ منشا کام نہ نکلے تو کالے جادو والے عامل بابا کے پاؤں دبانے لگے تو لیڈر شپ بھی ویسی ہی ابھرے گی۔
اس نفسیات کے ہوتے اگر دنیا کا بہترین نظام بھی نازل ہو جائے تو ہمارا بال بیکا نہیں کر سکتا۔ ہمارے مقدر میں صرف تعریف ہی ہے یا دوسروں کی کرو ورنہ اپنی ہی کرتے رہو اور پھر یہ ورثہ اگلی نسل کے حوالے کر کے خود نکل لو۔ یہی ہے رختِ سفر میرِ کارواں کے لیے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پاک چین عمران خان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleامریکی انخلاء کے بعدافغانستان میں خانہ جنگی کا خطرہ۔۔ مزید 13 اضلاع پرطالبان کا قبضہ
Next Article لاہور دھماکے میں بھارت ملوث ہے : مشیر قومی سلامتی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت

فروری 15, 2026

پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم

فروری 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.