اسلام آباد : بھارت کی جنگی مشقوں کے بعد پاکستان نے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں اور پاک فضائیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔۔ ذرائع کے مطابق بھارت میں معمول کی جنگی مشقیں جاری ہیں جس کے نتیجے میں پاکستان نے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں ۔۔ پاک فضائیہ ہائی الرٹ ہے۔۔سکھر ایئر پورٹ بھی بند کر دیا گیا ہے ۔۔ بھرتی جنگی طیاروں کی نقل و حرکت کی خبریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں تاہم عوام سے کہا گیا ہے وہ افواہوں پر کان نہ دھریں ۔
فیس بک کمینٹ

