اہم خبریں

ڈیزل مہنگا:ریلوے نے گرین لائن کے سوا تمام ٹرینوں کے کرائے بڑھا دئیے

لاہور: ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ریلوے نے گرین لائن ٹرین کے علاوہ دیگر تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کے کرایوں میں 8 فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیا۔ریلوے حکام کے مطابق ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ 15 فیصد اضافے سے پاکستان ریلوے پر یومیہ 11.725 ملین روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے، آپریشن کی بلا تعطل فراہمی کے لیے ادارے کے لیے کرائے کو ریشنلائز کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے گرین لائن ٹرین کے علاوہ تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کرایوں میں 8 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ اضافہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔
بشکریہ ایکسپریس نیوز

فیس بک کمینٹ
Tags

متعلقہ تحریریں

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker