ہانگ کانگ سپر سکسز کے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔
اتوار کو فائنل میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے چھ اوورز میں صرف 72 رنز بنائے۔ اوپنر محمد اخلاق کے علاوہ کوئی اور کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔ اخلاق نے 20 گیندوں پر تین چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 48 رنز بنائے۔
اخلاق کے ساتھی اوپنر محمد آصف پہلی ہی گیند پر دھننجے لکشن کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے۔ اوپنر اخلاق کے علاوہ ڈبل ڈجٹ میں سکور کرنے والے واحد کھلاڑی پاکستان کے کپتان فہیم اشرف تھے جنھوں نے چار گیندوں پر 13 رنز سکور کیے۔پاکستان کی پوری ٹیم 5.2 اوورز میں 72 کے سکور پر آؤٹ ہو گئی۔ سری لنکا کی جانب سے دھننجے لکشن اور تھرندو رتھنائیکے نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
،تصویر کا
جواب میں سری لنکا نے ہدف باآسانی پانچ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ سری لنکا کی جانب سے سب سے زیادہ رنز سندن ساندن ویراککودی نے بنائے۔ انھوں 13 گیندوں پر چار چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 34 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اور حسین طلعت نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
سری لنکا کے دھننجے لکشن میچ کے بہترین کھلاڑی جبکہ تھرندو رتھنائیکے سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
فیس بک کمینٹ