پالے کیلے : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں سپر ایٹ گروپ 2 سے نیوزی لینڈ کی ٹیم سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرگئی۔
پالے کیلے میں کھیلے جانے والے سپر ایٹ کے اہم میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کےلیے 213 رنز کا ہدف دیا جبکہ قومی ٹیم کو ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچنے کےلیے سری لنکا کو 147 رنز تک روکنا تھا۔
تاہم پاکستانی ٹیم سری لنکا کو روکنے میں ناکام رہی جس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔
نیوزی لینڈ کو انگلینڈ سے شکست کا سامنا ہوا، پاکستان کے خلاف میچ بارش سے متاثر ہوا جبکہ سری لنکا کو بھاری مارجن سے ہرا کر اپنا رن ریٹ بہتر کرلیا تھا۔
پاکستان کو سپر ایٹ میں ا نگلینڈ سے ناکامی کا سامنا رہا، جبکہ نیوزی لینڈ کیخلاف میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کو 213 رنز کا ہدف دیا، ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 207 رنز بنا سکی۔پاکستان نے سری لنکا کو 5 رنز سے شکست تو دے دی لیکن پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔
پاکستان کے سیمی فائنل سے باہر ہونے کی وجہ سے نیوزی لینڈ 3 پوائنٹس اور بہتر رن ریٹ کی وجہ سے سیمی فائنل میں پہنچ گیا جبکہ انگلینڈ پہلے ہی فائنل 4 میں جگہ بناچکا ہے۔
( بشکریہ : ایکسپریس نیوز )
فیس بک کمینٹ

