مظفر گڑھ : مظفر گڑھ کے قصبہ گجرات میں پام ٹری انٹرنیشنل کالجیئٹ کے زیر اہتام سکالر شپ پروگرام کا ہفتہ کے روز باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ۔ اس موقع پر کالج کے 58 طلبا کو 42 لاکھ روپے کے وظائف دیے جائیں گے ۔ تقریب سے اسلام آباد سے آئے ہوئے معروف ماہر تعلیم ، ڈاکٹر طفیل ہاشمی، کینیڈا سے پروفیسر ڈاکٹر رضوان خالد چوھدری، فیصل آباد سے کیڈٹ کالجز پرنسپل میجر ریٹائرڈ تاثیر اکرم رانا، پھالیہ سے غزالی سکول سسٹم کے روح رواں ضیغم مغیرہ، قرآن اکیڈمی کوٹ ادو کے مہتمم جام عابد اور ڈی جی خان سے احمد شاہ جمالی خصوصی خطاب کرینگے ۔
اپنے ذاتی وسائل سے اس کالج کی بنیاد رکھنے والے، کینیڈا میں مقیم ماہر تعلیم پروفیسر رضوان خالد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ سکالر شپ پروگرام تو محض آغاز ہے، جسے اگلے سال ان شاء اللہ دوگنا کر دیا جائے گا.
ڈاکٹر رضوان خالد نے مزید بتایا کہ پام ٹری کالجئیٹ میں یونیورسٹی داخلوں کیلیے مطلوبہ تیاری کی کلاسز کا بھی اجراء کیا جائے گا. کالج میں لائبریری اور مسجد بھی باقاعدہ قائم ہے. جبکہ اگلے مرحلے میں ملحقہ ڈسپنسری، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور ایمبولینس سروس کا قیام عمل میں لانا ہے، جسکی علاقے کی نادار عوام کو 24 گھنٹے سہولت میسر ہو گی. انشاء اللہ بہت جلد کالج کو یونیورسٹی کا درجہ بھی دیا جائے گا ۔
ڈاکٹر طفیل ہاشمی نے کہا کہ ہمارے ملک میں تعلیم کے انڈسٹری بن جانے کیوجہ سے غریب اپنے بچوں کو تعلیم نہیں دلا سکتے۔ ایسے میں مظفر گڑھ کے ایک دردمند نوجوان ڈاکٹر رضوان خالد چوھدری نے اپنے احباب کے ساتھ مل کر پام ٹری کالجئیٹ کی بنیاد رکھی جس میں بین الاقوامی درجے کی اعلی تعلیم کا انتظام کیا گیا ہے۔
ڈی جی خان سے ادارے کے چیئر پرسن احمد شاہ جمالی نے کہا پام ٹری کالجئیٹ کیصورت میں یہ کوشش ظلمتوں کے اس زمانے میں دیا جلانے کے مترادف ہے۔
بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر حبیب الرحمن خواجہ نے کہا کہ ہمارا عزم، اور ہمارا کام صرف فلاح انسانیت، علاقے کی پسماندہ عوام کے لئے تعلیم کی ترویج ہے۔ اسلام کی نشاۃ الثانیہ کیلیے تعلیم و تربیت کا اہم کردار ہو گا. ہمیں قوم کے بچوں کو سمٹتے گلوبل ویلیج میں مسابقت اور اہم رول ادا کرنے کیلیے تیار کرنا ہو گا۔
اے سی مظفر گڑھ، اسپین میں پاکستان کے سابق سفیر خیام اکبر ، مصنف، سینئر صحافی اور دانشور رضی الدین رضی لاہور سے تصدق مرزا، ڈی جی خان کی معروف شاعرہ صابرہ شاھین بھی شرکت کرینگی .
جبکہ دربار پیر جہانیاں کے سجادہ نشین اور بی زیڈ یو کے شعبہ ایجوکیشن کے چیئرمین مخدوم خالد خورشید، شعبہ اسلامیات کے چیئرمین عبدالقدوس صہیب اور نظریہ پاکستان کے معروف سکالر اور مایہ ناز ایجوکیشنسٹ حمید رضا صدیقی بھی شرکت کریں گے ۔
فیس بک کمینٹ