احمدپورشرقیہ ۔۔ گورنمنٹ ایس اے گریجویٹ کالج ڈیرہ نواب کےاستاد پروفیسرشہزاداحمدخان نے منفرد اعزاز حاصل کیا ہے اور پندرہ مضامین میں ایم -اے کی ڈگریاں حاصل کرلی ہیں ،ورچوئل یونیورسٹی نے ایم- پی -اے کی ڈگری دے دی، تعلیمی ،ادبی اور سماجی حلقوں کی مبارکباد
احمد پورشرقیہ ۔۔معروف شاعر ، ادیب اور گورنمنٹ ایس اے گریجویٹ کالج ڈیرہ نواب کےاستاد پروفیسر شہزاد احمدخان کو ورچوئل یونیورسٹی نےپبلک ایڈمنسٹریشن میں پندرھویں ایم اے کی ڈگری دے دیدی ہے ۔
اس سےقبل وہ پاکستان کی چھے مختلف جامعات سے انگریزی ادب، اردو ، فلسفہ، بین الاقوامی تعلقات، سیاسیات، ایجوکیشن، کشمیریات، فارسی، پنجابی، سرائیکی،اسلامیات، پاکستان سٹڈیز، اورتاریخ میں ایم-اے اورابلاغیات میں ایم- ایس -سی کرچکے ہیں جبکہ ایم فل (اردو) اور ایل -ایل- بی کی ڈگریاں بھی حاصل کرچکے ہیں ۔۔
علمی، ادبی اور سماجی حلقوں نےانھیں اس منفرداعزاز کا حامل ہونےپر مبارکباد دی ہے۔ اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنا علم نئی نسل میں بھی منتقل کریں گے اور اس کے نتیجے میں وسیب کے نوجوانوں میں آگے بڑھنے اور نئے موضوعات اور زبانوں میں تعلیم حاصل کرنے کی تحریک ہو گی ۔

